Monday, June 9, 2025
Homesliderحیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال کے نرسنگ اسٹاف کا احتجاج

حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال کے نرسنگ اسٹاف کا احتجاج

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے مشہور عثمانیہ اسپتال کے اہم شعبہ جات میں نرسنگ خدمات شدید متاثر رہی کیونکہ آوٹ سورسنگ نرسس کا احتجاج تیسرے دن میں داخل ہوگیا جو فوری تنخواہوں کی ادائیگی کامطالبہ کررہے ہیں۔اس اہم مطالبہ پر 87رسنگ اسٹاف کے احتجاج کے نتیجہ میں اوپی، ایمرجنسی،آئسولیشن وارڈس اور پوسٹ آپریٹیو وارڈس میں خدمات متاثر رہیں جس کے نتیجہ میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔احتجاجی نرسس نے الزام لگایا کہ ان کے ملازمت سے رجوع ہونے کے چار ماہ کے باوجود ان کو تقررنامے سے محروم کیاگیا۔انہوں نے آوٹ سورسنگ لیٹر،شناختی کارڈ کے ساتھ دو ماہ کی تنخواہ کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔