Monday, June 9, 2025
Homesliderاردن میں 10 نومبر کو پارلیمانی انتخابات

اردن میں 10 نومبر کو پارلیمانی انتخابات

- Advertisement -
- Advertisement -

بیروت: اردن میں پارلیمانی انتخابت اس سال 10 نومبر کو ہوں گے۔اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی نے شاہی فرمان جاری کردیا۔  ویب سائٹ کے مطابق اردنی الیکشن کمیشن نے شاہی فرمان کے بعد پارلیمانی انتخابات 10 نومبر  کوکروانے کا اعلان کیا ہے۔

اردن کے میڈیا نے کہا ہے کہ ایوان شاہی نے پارلیمانی انتخابات کے اجرا کا فرمان قانونی ضوابط کے عین مطابق جاری کیا ہے۔اردنی قانون کے تحت شاہی فرمان کے اجرا کے دس روز کے اندر الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ متعین کرنے کا پابند ہوتا ہے۔

اسکائی نیوز کے مطابق کمشنری کونسل کے سربراہ احمد الکلالدۃ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام حفاظتی انتظامات کرلیے۔ پارلیمانی انتخابات کی تاریخ، قانون اور آئین کی پابندی کرتے ہوئے مقرر کی گئی ہے۔

احمد الکلالدۃ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کورونا وبا کے ماحول میں حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے انتخابات کرائے گا۔ووٹنگ اورگنتی کا کام فاصلے سے انجام دیا جائے گا۔ آگہی لٹریچر آن لائن پیش کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جس قانون کے تحت 2016 میں پارلیمانی انتخابات ہوئے تھے نئے انتخابات بھی اسی کے مطابق ہوں گے۔  یاد رہے کہ اردن میں 18 ویں پارلیمانی انتخابات 20 ستمبر 2016 کو ہوئے تھے پارلیمنٹ نے 28 ستمبر 2016 سے آئینی مدت شروع کردی تھی جو اب ختم ہونے والی ہے۔ سال رواں کے 27 ستمبر کو پارلیمنٹ کی آئینی مدت ختم ہوجائے گی۔