امراوتی: اے پی کے ضلع گنٹور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں کار نہر میں گر پڑی دو افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے گوکرامنتھم منڈل میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔یہ افراد نظام پٹنم میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے کہ ان کی کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار نہر میں گرپڑی۔راہگیروں نے کار میں سوار تین افراد میں سے ایک شخص کو بچانے میں کامیابی حاصل کی تاہم دیگر دو غرق ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور غر ق افراد کی شناخت سامباسیوا راو، راجندر کے طورپر کی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔