Monday, June 9, 2025
Homesliderتلنگانہ میں کوویڈ19کے نئے 983معاملات اور11اموات درج

تلنگانہ میں کوویڈ19کے نئے 983معاملات اور11اموات درج

- Advertisement -
- Advertisement -

    حیدرآباد: تلنگانہ میں پیر کو کوویڈ19کے نئے 983معاملات  اور11اموات درج کی گئیں۔اس طرح ریاست میں کورونا کے معاملات کی تعداد67,660ہوگئی ہے اور 11اموات کے بعد ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد تاحال 551ہوگئی ہے۔

ڈائرکٹر صحت عامہ وخاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا کے جملہ معاملات 67,660ہیں۔1019افراد روبہ صحت ہوگئے ہیں جن کو تلنگانہ کے مختلف اسپتالوں سے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اس طرح ریاست میں اس وبا سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 48,609ہوگئی ہے۔اس بلیٹن کے مطابق جی ایچ ایم سی علاقہ میں 273معاملات درج کئے گئے ہیں اور73نئے معاملات رنگاریڈی ضلع میں درج کئے گئے ہیں۔