Thursday, April 24, 2025
Homesliderتلنگانہ حکومت نے نئے سکریٹریٹ کے لئے 400کروڑروپئے منظور کئے

تلنگانہ حکومت نے نئے سکریٹریٹ کے لئے 400کروڑروپئے منظور کئے

- Advertisement -
- Advertisement -

  تلنگانہ حکومت نے نئے سکریٹریٹ کامپلکس کی تعمیر کے لئے 400کروڑروپئے منظورکئے۔محکمہ عمارات وشوارع کی جانب سے جلد ہی انتظامی منظوری دی جائے گی اور حکام اندرون ایک یا دو دن ٹنڈرس کا اعلامیہ جاری کریں گے۔اعلی عہدیداروں نے چینئی کے آرکٹیکٹس آسکر اور پونی سے ملاقات کی۔ریاستی کابینہ نے بدھ کو نئے سکریٹریٹ کامپلکس کی تعمیرکیلئے ہری جھنڈی دکھادی تھی۔

وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ہدایت دی کہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ نئے سکریٹریٹ کی عمارت میں تمام سہولیات دستیاب ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزرا کے چیمرس، چیف سکریٹری کے چیمبر کے ساتھ ساتھ حکومت کے مشیروں کے چیمبرس میں بھی تمام عصری سہولیات ہوں۔انہوں نے تجویز پیش کی تھی کہ کھانا کھانے کے لئے ڈائننگ ہالس، میٹنگس کے لئے میٹنگ ہال،وزیٹرس رومس،ہر فلور کے لئے پارکنگ کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے عصری سہولیات سے لیس سکریٹریٹ کی تعمیر کیلئے قدیم سکریٹریٹ کی عمارتوں کو منہدم کردیا ہے۔

یہ عمارتیں نظام دور حکومت کی تھیں۔حیدرآباد ریاست کے ساتھ ساتھ متحدہ اے پی کے کئی وزرائے اعلی نے اپنا نظم ونسق ان عمارتوں سے چلایا۔کے سی آر کی زیرقیادت ٹی آرایس حکومت چاہتی ہے کہ ان کی جگہ نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں جس کے لئے ہائی کورٹ کی جانب سے ہری جھنڈی دکھائے جانے کے بعد حکومت نے انہدامی شروع کی تھی۔ان نئی عمارتوں کی تعمیر پر 400کروڑروپئے کا صرفہ عائد ہوگا۔