حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق رکن پارلیمنٹ نندی ایلیا کی کورونا سے موت ہوگئی۔ان کی عمر85برس تھی۔انہوں نے آج صبح حیدرآباد کے نمس میں آخری سانس لی جہاں وہ 29جولائی کو داخل کروائے گئے تھے۔انہوں نے ناگرکرنول حلقہ لوک سبھا سے نمائندگی کی تھی۔وہ چھ مرتبہ لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے راجیہ سبھا میں بھی نمائندگی کی تھی۔
ان کی موت پر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی،اے آئی سی سی کے انچارج آر سی کنتیا، سی ایل پی لیڈر ملوبھٹی وکرامارکا،سابق ایم پی پونم پربھاکر، اے آئی سی سی کے سکریٹری سمپت کمار اوردوسروں نے ان کو خراج پیش کرتے ہوئے پارٹی کے لئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔