Monday, June 9, 2025
Homesliderشمالی سعودی عرب کے پہاڑ 37 ملین برس قدیم کا دعویٰ

شمالی سعودی عرب کے پہاڑ 37 ملین برس قدیم کا دعویٰ

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے ماتحت طبقات الارض کے اسکالرز نے کہا ہے کہ شمالی سعودی عرب کے پہاڑ 37 ملین برس قدیم ہیں۔اسکالرز نے 3 سے 30 مائیکرو میٹر حجم کے حجری خلیوں کا جائزہ لے کر پہاڑوں کی عمر کا اندازہ لگایا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا جائزہ تھا۔  کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے ماتحت سمندری علوم کی فیکلٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد الجحدلی نے کہا ہے  کہ فلوریڈا سٹیٹ یونیورسٹی میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے تحقیقی مقالے  کی تیاری کے دوران  بین الاقوامی مہم جو مشنوں کی رفاقت میں تحقیق میں حصہ لیا- الحجدلی اس حوالے سے پہلے سعودی اسکالر ہیں۔ انہوں نے کہا ہے  کہ شمالی سعودی عرب کے پہاڑ 37 ملین برس پرانے تشکیلی عناصر کا مجموعہ ہیں۔

میڈیا  کے مطابق سمندری علوم کی فیکلٹی اور سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے ماہرین نے شمالی سعودی عرب کے پہاڑوں کی عمر کا اندازہ لگانے کے لیے جیولوجیکل سروے کیے ہیں۔ انہوں نے رواں سال اگست کے دوران سروے کے نتائج ایک عالمی میگزین میں شائع کیے ہیں۔ لحجدلی نے یہ بھی بتایا کہ شمالی سعودی عرب اور پڑوسی ملکوں کا بہت بڑا علاقہ عہد قدیم کے دور کے اواخر میں نیم گہرے سمندر کا حصہ تھا۔ یہ بات اب سے 37 ملین برس پرانی ہے۔

اسکالرز نے جن مہین ترین موجودات پر تحقیق کی ہے وہ مرنے سے پہلے پانی کے اوپر تیر رہی تھیں اور وہ سمندر کی تہہ میں بارش کی بوندوں کی شکل میں جاکر گری تھیں۔ انہی سے شمالی سعودی عرب کے پہاڑوں کی چٹانیں تیار ہوئیں۔ الحجدلی نے بتایا کہ یہ مطالعہ اب سعودی چٹانوں کی جیولوجیکل عمر متعین کرنے کے حوالے سے اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔ اس کی فنڈنگ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ اور سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ نے کی ہے۔