Monday, April 21, 2025
Homesliderموبائل فون کا نمبر 3 لاکھ ڈالرز میں خریدا گیا

موبائل فون کا نمبر 3 لاکھ ڈالرز میں خریدا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

بیجنگ: چین میں ایک شخص نے تین لاکھ ڈالر میں ایسا موبائل فون نمبر خریدا ہے جو اس کے خیال میں خوش قسمتی کا باعث بنے گا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سینکڑوں افراد نے یہ لکی نمبر خریدنے کی کوشش کی جس کے آخر میں پانچ مرتبہ آٹھ کا ہندسہ آتا ہے۔چینی زبان میں آٹھ کا ہندسہ انگریزی کے لفظ خوشحالی سے مماثلت رکھتا ہے جس کے معنی کامیابی کے ہیں۔چینی عدالت کی جانب سے مہر بند اثاثوں میں یہ لکی نمبر بھی شامل ہے جس کی نیلامی کا حکم دیا گیا تھا۔

والی آن لائن نیلامی میں پانچ ہزار سے زیادہ افراد اس خوش قسمت نمبر کے حصول کے لیے بولی لگا چکے ہیں۔تین لاکھ ڈالر میں یہ لکی نمبر خریدنے والے شخص نے نیلامی میں شرکت کے لیے چار سو یوآن ادا کیے تھے، جبکہ باقی رقم ادا کرنے کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

اکثر چینی فون کمپنیاں صارفین کی دلچسپی کے لیے ایسے ہندسوں پر مشتمل موبائل نمبر متعارف کرواتی ہیں جو مقامی عقائد کے مطابق خوش قسمتی کا باعث بنتے ہیں۔ آٹھ کا ہندسہ چین میں اس قدر خوش قسمت سمجھا جاتا ہے کہ بیجنگ میں منعقد ہونے والے اولمپکس 2008 کی تقریب کا آغاز بھی آٹھ بج کر آٹھ منٹ پر کیا گیا تھا۔ تقریب سال کے آٹھویں مہینے اگست کی آٹھ تاریخ کو منعقد ہوئی تھی۔

چین میں چار کا ہندسہ سب سے کم پسند کیا جاتا ہے جس کے مقامی زبان میں مطلب موت کے ہیں۔اس سے قبل 2017 میں ہوئی نیلامی میں تین لاکھ 91 ہزار یوآن میں ایسے نمبر کی فروخت ہوئی تھی جس کے آخر میں 7 کا ہندسہ آٹھ مرتبہ آتا تھا۔ چین میں سات کا ہندسہ ذاتی تعلقات کے لیے خوش آئند سمجھا جاتا ہے۔