Tuesday, June 10, 2025
Homesliderامارات ایر اور فلائی دبئی کی مزید 96 ایرپورٹس کےلئے پروازیں

امارات ایر اور فلائی دبئی کی مزید 96 ایرپورٹس کےلئے پروازیں

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: امارات ایر اور فلائی دبئی نے اپنی پروازوں کے لیے بین الاقوامی روٹس میں اضافہ کر دیا ہے۔ دونوں فضائی کمپنیوں نے 96 ایرپورٹس تک اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔دونوں فضائی کمپنیوں نے جولائی کے اوائل سے اب تک اپنی پروازوں کے لیے بین الاقوامی ایرپورٹس  کی تعداد میں 26 فیصد اضافہ کیا ہے-

الاماراتی اخبار کے مطابق امارات ایر اور فلائی دبئی نے بین الاقوامی ایرپورٹس کی تعداد میں رفتہ رفتہ اضافہ کیا ہے۔ امارات ایئر کی جانب سے  72 جبکہ فلائی دبئی نے 24 بین الاقوامی ایرپورٹس کے لیے خدمات کا دائرہ وسیع کیا۔امارات ایئر نے جن نئے ایرپورٹس کو اپنی پروازوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ان میں سیبو شامل ہے۔  امارات ایئر نے جمعرات کو یہاں ایک پرواز بھیجی۔امارات ایئر ستمبر میں 75 ایرپورٹس کے لیے پروازیں چلائے گی۔  23 اگست سے ہیوسٹن اور یکم ستمبر سے برمنگھم اور چار ستمبر سے ہفتے میں دوبار وارسا کے لیے پروازیں چلائے گی۔

امارات ایر کے بموجب 7 اکتوبر 2020 سے وارسا کے لیے پروازوں کی تعداد تین ہو جائے گی۔ امارات ایئر وارسا سمیت یورپ کے 25 ایرپورٹس کے لیے پروازی بھیج رہی ہے۔فلائی دبئی نے گزشتہ ہفتے قازقستان کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا جبکہ ڈھاکہ، جیبوتی اور کویت کے لیے بھی پروازیں بحال کر دی گئی ہیں۔ اس طرح فلائی دبئی 24 بین الاقوامی ایرپورٹس کے لیے پروازیں چلانے لگی ہے۔