ایودھیا : بابری مسجد کی جگہ لینے کے لیے ایودھیا میں متبادل مسجد کی تعمیر کے لیے اترپردیس سنٹرل سنی وقف بورڈ ایودھیا کے ذریعہ فراہم کردہ ٹرسٹ انڈوں اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن نے ہفتے کے روز اپنا سرکاری لوگو جاری کیا ، جو ایک آکٹو گرام کی طرح ہے۔
مسجد کے سیکریٹری اطہر حسین نے کہا یہ لوگو ایک اسلامی علامت ہے۔ (ربع الحزب) عربی میں ربع کا مطلب ایک چوتھا ہوتا ہے، جبکہ ‘حزب’ کا مطلب ایک گروہ یا جماعت کو کہتے ہیں۔ یہ حفظ القرآن اور تلاوت قرآن کی سہولت کے لیے ایک نظام ہے جسے سے 60 الحزب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس علامت کو عربی خطاطی کے ایک باب کے لئے بطور نشان استعمال کیا جاتا ہے
ہفتے کے روز ٹرسٹ سیکریٹری اور ممبران نے دھنی پور کا دورہ کیا تاکہ پانچ ایکڑ اراضی کی ٹوپوگرافی کا معائنہ کیا جائے، جسے ضلعی انتظامیہ نے اگست کے پہلے ہفتے میں سپرد کیا تھا۔
سیکریٹری اطہر حسین اور ٹرسٹی عمران احمد شبلی پر مشتمل وفد نے دھنی پور اور اس سے ملحقہ دیہاتوں میں مقامی علماء اور وہاں کے مسلم کمیونٹی کے ممبران سے ملاقات کی۔ دھنی پور گاؤں کے لوگوں نے وفد کو مسجد اور دیگر عوامی سہولیات کی تعمیر میں مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دھنی پور میں سپرد کردہ زمین پر ٹرسٹ نے ایک ملٹی اسپیشلٹی اسپتال، ایک کمیونٹی کیچن اور ایک لائبریری کے ساتھ ایک مسجد تعمیر کرنے کا تیقن دیا۔
ٹرسٹ نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ مسجد ‘بابر’ کے نام پر نہیں ہوگی اور دیگر سہولیات تمام برادری کے لوگوں کے لیے کھولی جائیں گی. بعد ازاں وفد نے دھنی پور سے متصل ایک قدیم جین مندر کا بھی دورہ کیا۔