Monday, June 9, 2025
Homesliderامریکہ سے تعلیم یافتہ سعودی نوجوان چائے فروخت کرنے لگا

امریکہ سے تعلیم یافتہ سعودی نوجوان چائے فروخت کرنے لگا

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: امریکہ سے انفرمیشن ٹیکنالوجی میں ماسٹرز ڈگری ہولڈر سعودی نوجوان کی ابہا میں چائے کی دکان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ڈگری ہولڈر سعودی نوجوان کے ویڈیو کلپ کا نوٹس لیا ہے۔

سعودی شہری عبداللطیف جرفان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شائع کی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ ابہا الخمیس روڈ پر چائے فروخت کررہا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان امریکہ سے امتیازی مقام  کے ساتھ انفرمیشن سسٹم میں ماسٹرز کی ڈگری بھی دکھا رہا ہے۔

صارفین نے اس ویڈیو پر حیرانگی، افسوس اور دکھ  کا ا ظہار کرتے ہوئے وزارت محنت و سماجی بہبود سے اس ویڈیو کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔ وزارت افرادی قوت نے نوجوان سے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں اسناد لے کر وزارت پہنچ جائے۔ اس کے لیے ملازمت کا بندوبست کیا جائے گا۔

دریں اثنا ریاض بینک نے عبداللطیف جرفان سے کہا ہے کہ ہمارے یہاں ملازمت پکی ہے۔ بینک نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ ہم  ایسے سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کے متلاشی ہیں جو اچھے اچھے خواب دیکھتے ہیں اور عزم و ارادے کے مالک ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ عبداللطیف جیسے باعزم نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں۔ جلد ہی انٹرویو کا وقت طے کرکے معاملات طے کرلیے جائیں گے۔