Sunday, June 8, 2025
Homesliderمرمت کی وجہ سے حیدرآباد میں اگلے 24 گھنٹے پانی کی فراہمی...

مرمت کی وجہ سے حیدرآباد میں اگلے 24 گھنٹے پانی کی فراہمی نہیں ہوگی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: پائپ لائن کی مرمت کے کاموں کی وجہ سے شہر حیدرآباد کے متعدد علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی متاثرہ رہے گی۔
حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ بورڈ نے مرمت کے کاموں سے متعلق نوٹس جاری کیا کہ 2 ستمبر کو صبح 6 بجے سے 3ستمبر صبح 6 بجے تک حیدرآباد میں پینے کے پانی کی فراہمی میں نہیں ہوں گی اور لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ دو دن کے پانی کا ذخیرہ رکھیں۔

واٹر بورڈ نے مزید بتایا کہ حیدرآباد میٹرو پولس کو تازہ پانی کی سپلائی کرنے والی کرشنا فیس 21٫400mm مین رنگ-1 پائپ لائن کے ایک حصہ کا مرمتی کام جاری ہے، تاہم حیدرآباد کے کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہو گی۔

شہر حیدرآباد کے جن علاقوں میں مرمت کی وجہ 2 ستمبر سے 3 ستمبر کے درمیان 24 گھنٹے پانی فراہم نہیں ہو گا، ان علاقوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
مہدی پتٹنم ، کاروان ، لنجر ہاؤس ، کاکتیا نگر ، ہمایوں نگر ، تلہ گڈا ، آصف نگر ، ایم ای ایس ، شیخوٹ ، او یو کالونی ، ٹولیچوکی ، ملیپلی ، وجئے نگر کالونی ، بھوج گوٹہ ، جیاگوڈا ، ریڈ ہلز ، سکریٹریٹ ، اولڈ ایم ایل اے کوارٹرز ، النڈا ، ہمایٹن نگر ، بڈویل ، ہائیڈرگڈا ، راجندر نگر ، اپرپلی ، سلیمان نگر ، ایم ایم پہاڑی ، اٹا پور ، چنٹلمٹ ، کشنباغ ، مانیکنڈا ، گھانڈھنگوڈا ، نارنگی اور کشمت پور۔