Sunday, June 8, 2025
Homesliderزرعی شعبے میں مستقبل کا ہندوستان ، ٹکنالوجیز کے استعمال سے مزید...

زرعی شعبے میں مستقبل کا ہندوستان ، ٹکنالوجیز کے استعمال سے مزید بہتر ہوگا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستان کی معروف زرعی وینچر کیپیٹل فرم اومنیور نے ہندوستان کے زرعی شعبے اور فوڈ سسٹم کے مستقبل کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش  کی  ہے جس میں مستقبل کا زرعی ہندوستان پیش کیا گیا ہے ۔ وژن 2030 نامی  اس رپورٹ میں زراعت کے لئے ایک جرآت مندانہ وژن کی تحقیق کی گئی ہے کہ نئی ٹیکنالوجیز، آبادیاتی رجحانات اورموسمیاتی تبدیلیوں سے ہندوستانی زراعت پر کیا اثر پڑے گااور آئندہ دہائی میں فوڈ سسٹم کا منظر نامہ کیا ہوگا۔

اس رپورٹ میں آٹھ کلیدی رجحانات پر روشنی ڈالی گئی ہے جو ہندوستان میں زراعت کے مستقبل کی رہنمائی کررہے ہیں ۔اس اہم انتباہ کے ساتھ کہ موسمیاتی تبدیلی کا بہتر جائزہ نہیں لیا گیا تو پھر مستقبل میں ہندوستانی زرعی شعبے کے چیالنجس سنگین ہوں گے۔ہندوستان میں زراعت کا مستقبل  کے متعلق پہلا جو رجحان بیان کیا گیا ہے اس کے تحت بائیوٹیکنالوجی زیادہ غذائیت بخش اور ماحول دوست فصلیں تیار کرے گی۔ فارم اور کاشت کارآپس  میں جڑیں گے اور ڈیجیٹلائزڈ کے علاوہ  اسمارٹ ہوں گے۔ کسانوں اور صارفین کی قربت سے قیمت میں بہتری آئے گی۔ دیہی ملازمتوں کی اکثریت زیادہ بہتراورغیرزرعی ہوں گی۔تازہ سبزیاں اور زیادہ مقدار میں دستیاب ہوں گی جو کہ کاٹ اور سربراہی کی بنیاد پر عوام میں ملیں گی۔

خوراک کے ذرائع میں تنوع ، معیار اور استحکام میں اضافہ ہوگا۔ خوراک تیزی سے (اور سائنسی طور پر) ادویات کی جگہ لے لے گی۔جس کا مطلب ہوگا کہ عوام ادوایات کی بجائے پھل اور ترکاریوں کو استعمال کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کریں گے۔اس رپورٹ میں باغبانی ، دودھ ، پولٹری ، آبی زراعت اور فوڈ پروسیسنگ میں سرمایہ کاری کی ضرورت کی نشاندہی کی گئی ہے۔اس میں فارم روبوٹ  کا استعمال کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جس کے ذریعہ ذہین  محنت سے کام لینے اور مشقت کو کم کرنا بھی شامل ہے۔ اس رپورٹ میں مزید نوٹ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں ہندوستان کی زرعی افرادی قوت چھوٹی ، چھوٹی ، اور زیادہ صنفی متنوع ہوگی اور اعلی پیداواری ملازمتوں کی طرف بڑھے گی۔ مزید خواتین پیش کاروں کی حوصلہ افزائی کے علاوہ ، دیہی غیر زرعی معیشت فعال طور پر ڈیجیٹلائز ہوجائے گی ، جس سے زرعی ٹیکنالوجیز کے آس پاس بڑے پیمانے پر کاروباری تحریک کو استحکام ملے گا۔