Sunday, June 8, 2025
Homesliderاسرائیل کا دبئی کےلئے کارگو فلائیٹ

اسرائیل کا دبئی کےلئے کارگو فلائیٹ

- Advertisement -
- Advertisement -

یروشلم: اسرائیل کے قومی کیریئر ایل عال نے متحدہ عرب امارات کے تجارتی مسافر سفر کے چند دنوں بعد دبئی جانے والی پہلی کارگو فلائیٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کے بعد کارگو فلائٹ 16 ستمبر کو تل ابیب کے قریب بین گورین ایرپورٹ سے روانہ ہوگی۔

ال عال نے کہا کہ مسافروں کی براہ راست پرواز کے برعکس کارگو سروس دبئی جانے سے پہلے بیلجیم میں لیج کے راستے پرواز کرے گی۔ ایل عال نے کہا کہ کارگو فلائیٹ بوئنگ 747 طیارہ اسرائیل سے امارات کے لئے زرعی اور ہائی ٹیک سازوسامان لے کر جائے گا ، مستقبل میں یہ راستہ چہارشنبہ کے دن کا  باقاعدہ طور راستہ ہوگا ہے۔

ال عال نے کہا ہفتہ وار ایل عال کارگو دبئی جانے والی پرواز سے اسرائیلی کمپنیوں کو دبئی سے اور اس کے ساتھ ایشیا کو بھی درآمد اور برآمد میں رابطے کے قابل بنائیں گے اور ایشیا کو دبئی سے منتقلی میں بھی مدد ملے گی۔

رواں ہفتہ پیر کو بین گوریان سے ایک ال عال پرواز امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں کے وفد کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت لے گئی ۔تاریخی براہ راست سفر نہ صرف ان ممالک کے مابین پہلی تجارتی اڑان تھی ، بلکہ اسرائیلی کیریئر کی سعودی عرب کے اوپر پہلی سرکاری اڑان بھی تھی۔اگلے دن ال عال ہوائی جہاز نے واپسی کا  بھی ایسا ہی سفر کیا جب وہ تل ابیب واپس آیا۔

توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ ہفتوں کے دوران  وہائٹ ​​ہاؤس میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امریکہ کی وجہ سے ہونے والے  معاہدے پر دستخط ہوں گے ۔ اسرائیل کا پہلا خلیجی ملک اور دنیا کا تیسرا عرب ریاست کے ساتھ معاہدہ ہوگا۔