Wednesday, April 23, 2025
Homesliderامارات میں داخلے کے لئے کوورنا ٹسٹ کو آسان کردیا

امارات میں داخلے کے لئے کوورنا ٹسٹ کو آسان کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

ابو ظہبی: ابوظہبی میڈیا آفس نے کہا ہے کہ امارات کے دارالحکومت میں داخل ہونے کے قواعد کو ایک بار پھر اپ ڈیٹ کردیا گیا تھا اور آج سے نافذ العمل ہوگا جس میں کئی ایک آسانیاں کوورنا ٹسٹ متعارف کی گئ ہیں۔ امارات کے نیشنل ایمرجنسی اینڈ کرائسس ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ رہائشیوں کو پچھلے 48 گھنٹوں سے پی سی آر ٹسٹ یا ڈی پی آئی ٹسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ڈی پی آئی ٹسٹ کے نتائج کے لئے اب کسی سابقہ پی سی آر ٹسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ 5 ستمبر سے ، رہائشی اور زائرین منفی پی سی آر یا ڈی پی آئی کوورنا ٹسٹ کا نتیجہ موصول ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر اندر ابو ظہبی کے ذریعہ  امارات میں داخل ہوسکتے ہیں۔ ڈی پی آئی ٹسٹ کے نتائج کو اب پہلے والے پی سی آر ٹسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔مزید یہ کہ اگر کوئی رہائشی یا ملاقاتی امارت میں چھ دن سے زیادہ رہنا چاہتا ہے تو پی سی آر کے اضافی ٹسٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ابوظہبی میڈیا آفس نے کہا کہ رہائشیوں اور آنے والوں کو جو ابوظہبی امارات میں لگاتار چھ دن یا اس سے زیادہ قیام کرتے ہیں ، معاشرے کی صحت اور حفاظت کے تحفظ کے لئے اب ہر دورے کے چھٹے دن پی سی آر ٹسٹ دینا ہوگا۔

عرب امارات نے پچھلے مہینے کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے نئی کامیابی حاصل کی ہے۔ کتوں سے جاسوسی کے ذریعے نئے کورونا وائرس کا پتہ لگانے میں دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔دنیا کے دوسرے ممالک میں ابھی تک یہ طریقہ کار تجربے اور تربیت کے مرحلے میں ہے۔تربیت یافتہ کتا چند سیکنڈ میں اس بات کا پتہ لگا سکتا ہے کہ کوئی شخص وائرس سے متاثر ہے یا نہیں۔ اس طریقہ کار کے باعث مزید انٹرنیشنل ایر پورٹسں کے کھلنے اور پروازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ایرپورڈس پرمسافروں کی حفاظت میں اضافہ ہوجائے گا۔