نئی دہلی: انڈین پریمیر لیگ کا انعقاد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 19 ستمبر سے 10 نومبر تک ہونا ہے اور اس کا شیڈول اتوارکو جاری ہوسکتا ہے ۔ آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل کے مطابق آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کا شیڈول اتوار کو جاری ہوسکتا ہے ۔ 8 ٹیمیں 20 اور 21 اگست کو متحدہ عرب امارات پہنچ گئی تھیں اور پروٹوکول کے مطابق قرنطینہ کی مدت گزرنے کے بعد پریکٹس شروع کرچکی ہیں۔
چینائی سوپر کنگز ٹیم کے دوکھلاڑیوں سمیت 13 ارکان کی کورونا رپوٹ مثبت آئی تھی جس کے نتیجے میں ان کا پریکٹس سیشن سب سے آخر میں 4 ستمبر کو شروع ہوا۔ تمام ٹیمیں انڈین پریمیر لیگ کے شیڈول کا انتظار کر رہی ہیں۔ دریں اثنا دفاعی چمپین ممبئی انڈینزکے فاسٹ بولر ملنگا ، سریش رائنا اور آف اسپنر ہربھجن سنگھ ذاتی وجوہات کے سبب انڈین پریمیر لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ چینائی کے13 کھلاڑی اس وقت 14 دنوںکی قرنطینہ میں ہیں اور ممبئی اور چینائی نے ابھی تک متبادل کھلاڑی کی تلاش نہیں کی ہے ۔
گذشتہ ہفتے بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ دو کھلاڑیوں سمیت 13 اہلکاروں نے کوویڈ 19 کے لئے مثبت ٹیسٹ لیا تھا۔ تاہم ، بورڈ نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ کس ٹیم میں کتنے تصدیق شدہ معاملات ہیں۔ کھلاڑیوں اور عملے کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔