ریاض: ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں جس فعل حلال کو سب سے معیوب سمجھا جاتا ہے وہ شوہر کی دوسری شادی ہے لیکن عرب ممالک اور خاص کر سعودی عرب میں دوسری شادی کو نہ صرف اسلام کا ایک جز تصور کیا جاتا ہے بلکہ کئی موقع پر شوہر کی دوسری شادی کا پہلی بیوی جشن بھی مناتی ہے اور تقریب میں شرکت بھی کرتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں شوہر دوسری شادی پر پہلی بیوی نے اپنے بچوں کے ساتھ جشن منایا ہے۔
ام عمر نامی سعودی خاتون نے دوسری شادی پر اپنے بچوں کے ساتھ جشن منانے کے علاوہ اپنی خوشی کی ویڈیو شائع کیا جس سے سوشل میڈیا کے صارفین حیرت میں مبتلاہوگئے۔ ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ خبر میں پہلی بیوی کے چشن کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں جس میں پہلی بیوی ام عمر نے کہا ہے کہ انکے شوہر کی دوسری شادی پر وہ نہ صرف خوش ہیں بلکہ پوری طرح سے راضی بھی ہیں کیونکہ اس کےلئے انہوں نے پہلے سے ہی ذہن بنالیا تھا۔
ام عمر نے مقامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں مدینہ منورہ کی مقیم ہوں جبکہ میرے شوہر ملازمت کی وجہ سے دوسرے شہر مقیم رہتے ہیں۔یہ دوری ہماری مجبوری ہے کیونکہ شوہر اپنی ملازمت ترک نہیںکرسکتے جبکہ میں ان کے پاس مدینہ منورہ چھوڑ جا نہیں سکتی اور اس طرح ہم نے 6 سال گزار دیئے ہیں۔ام عمر نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے میں ذہنی طور پر خود کو اپے شوہر کی دوسری شادی کے لیے تیار کر رہی تھی اور اسکے علاوہ اپنے شوہرکو دوسری شادی کےلئے بھی راغب کر رہی تھی ۔
ام عمر نے کہا ہے کہ بالآخر وہ دن آگیا کہ میں شوہر کی شادی کے موقع پر اپنے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ جشن منایا۔ جشن منانے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے بھی والد کی خوشی پر خوش ہوں۔آخر وہ بھی اپنے والدکے دوسرے گھرکا حصہ ہیں اور مستقبل میں ان کے بھائی بہن بھی دوسرے گھر میں ہوں گے۔ ام عمر سے استفسار کرنے پر کہ شوہر کی دوسری شادی پر کیا تحفہ دیا ہے جس کا جواب انہوں نے دیا اور کہاکہ میں نے شوہر کو اصلی اورخالص شہدکا تحفے دیا ہے تاکہ ہماری آنے والی زندگی شہد سے بھی زیادہ میٹھی ہو۔
یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ سوشل میڈیا پر ام عمر کی ویڈیو کو کئی دیگر افراد نے شیئرکی ہے جس پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے ۔کسی نے اس اقدام کو مثالی قراد دیتے ہوئے اسی ایثاو قربانی قرار دیا تو کسی نے اس پر تنقید بھی کی ہے۔