نئی دہلی: ہندوستانی سابق آل راؤنڈر اور سکسر کنگ کے نام سے معروف یوراج سنگھ نے راجستھان رائلز کے بیٹسمین راہول تیوتیا کے چھ گیندوں میں پانچ چھکے مارنے پر کہا ہے کہ ایک گیند چھوڑ دینے کا شکریہ تیوتیا ۔تیوتیا نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف شیلڈن کوٹریل کے خلاف ایک اوور میں پانچ چھکے لگائے ۔ انہوں نے 18 ویں اوورکی پہلی چارگیندوں پر چھکے مارے لیکن پانچویں گیند ضائع کردی ۔ تاہم انہوں نے چھٹی گیند پر ایک اور چھکا لگایا اورکوٹریل کے ایک اوور میں30 رنز بنائے ۔ میچ میں اوور بڑے اسکور کے ساتھ فیصلہ کن ثابت ہوا اور راجستھان نے یہ میچ چار وکٹوں سے جیت لیا۔یوراج نے کہا کہ ہنسمکھ چہرے کے تیوتیا بھائی ایک گیند ضائع کرنے پر آپ کا شکریہ۔ یہ واقعتا ایک زبردست میچ تھا۔ اس عظیم فتح کے لئے راجستھان کو مبارکباد۔ مینک اگروال اور سنجو سیمسن نے بھی عمدہ کھیل کھیلا۔قابل ذکر ہے کہ یوراج نے2007 کے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں چھ چھکے لگائے تھے ۔
یاد رہے کہ کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ کے ہیرو راہل تیوتیا نے اپنی اننگز کی ابتدائی 20 گیندوں کو اپنے کیریر کی سب سے خراب گیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے اوپر بہترین کھیل کا یقین تھا ۔میچ کے بعد تیوتیا نے کہا کہ مجھے اب اچھی لگ رہا ہے ۔ ابتداءمیں 20 گیندیں میرے کیریئر کی بدترین گیندیں تھیں۔ اس کے بعد میں نے ہٹ کرنا شروع کیا۔ ڈگ آؤٹ جانتا تھا کہ میں گیند کو ہٹ کر سکتا ہوں اور مجھے بھی معلوم تھا کہ مجھے اپنے اوپر یقین کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ صرف ایک چھکے کی بات تھی ۔ایک ہی اوور میں پانچ چھکے لگے ۔ یہ حیرت انگیز تھا ۔میں نے لیگ اسپنر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن مار نہیں سکا تھا اس لئے مجھے دوسرے بالرز کو نشانہ بنانا پڑا۔ راہل تیوتیا نے ایک وقت میں 19 گیندوں پر صرف آٹھ رنز بنائے تھے ۔ جوز بٹلر (چار) کے بعد اسمتھ اور سیمسن نے رائلز کی اننگز کو سنبھالا اور ایسا لگتا تھا کہ تیوتیا اپنی تمام محنت رائیگاں کر دیں گے لیکن بالآخر ہیرو بن کر ابھرے ۔ راہل تیوتیا نے شروع میں بہت سست کھیلا جس کی وجہ سے ٹیم شکست کے دہانے پر پہنچی لیکن 18 ویں اوور میں تیوتیا نے پانچ چھکے لگائے اور ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا۔ اس طرح ایک وقت میں ولن تیوتیا راجستھان کا ہیرو بن گئے ۔
اس طرح راجستھان رائلز نے 27 ستمبر کو انڈین پریمیر لیگ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا 12 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ 224 رنز کا ہدف رایلز کے سامنے تھا۔ اسے آخری تین اوورز میں 51 رنز درکار تھے ۔ ایسی صورتحال میں تیوتیا نے شیلڈن کوٹریل کی اننگز کے 18 ویں اوور میں پانچ چھکے لگا کر پوری صورت حال تبدیل کردی۔نئے بیٹسمین جوفرا آرچر نے تین گیندوں پر13 ناٹ آؤٹ کے علاوہ انہوں نے محمد سمیع کولگاتار دو چھکے لگائے جب کہ تیوتیا نے اسی اوور میں ایک چھکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ رائلز19.3 اوور میں چھ وکٹوں پر226 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی جبکہ اس نے آخری پانچ اوورز میں86 رنز بنائے ۔