دبئی: سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے چینائی سوپرکنگس کے خلاف آئی گزشتہ مقابلے میں 7 رنز کی کامیابی میں آخری اوور18 سالہ نوجوان آل راونڈر عبدالصمد کو دینے کے سلسلے میں کہا کہ عبدالصمد نے میچ میں کافی اچھی بولنگ کی تھی اسی وجہ سے انہیں آخری اوور دیا۔
دبئی میں منعقدہ گزشتہ مقابلے میں چینائی کو آخری 28 رنز درکارتھے ۔ کریز پرکپتان مہندر سنگھ دھونی اور سیم کیرن کی جوڑی موجود تھی جو کہ مقابلے کو اپنے حق میں کرسکتی تھی ۔ لیگ اسپنر عبدالصمد آخری اوورکر رہے تھے اور انہوں نے پہلی گیند پر پانچ وائیڈ رنز دے ڈالے تھے ۔ ان کے سامنے دھونی جیسا فنیشر موجود تھا لیکن عبدالصمد نے دھونی کو بڑے شاٹ کھیلنے سے روکے رکھا۔
پہلی گیند پر دورن گئے ۔ دوسری گیند پر دھونی کے بیٹ سے سیدھا چوکا گیا۔ عبدالصمد نے تیسری گیند پر ایک رن دیا۔ چوتھی گیند پر ایک رن ہی دیا جس کی وجہ سے کامیابی حیدرآباد کے ہاتھوں میں آگئی۔ حالانکہ آخری گیند پر کیرن نے چھکا لگایا لیکن نوجوان عبدالصمد نے اپنے کپتان کا ان پر بھروسہ برقراررکھا۔
وارنر نے عبدلصمد کو آخری اوور دیئے جانے کے سلسلے میں میرے پاس کوئی متبادل نہیں تھا۔ہم نے 19 ویں اوور میں خلیل احمد کو بولنگ دے کر میچ کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ ہم ابھیشیک شرما کو آخری اوور دے سکتے تھے ، لیکن عبدالصمد نے جس طرح سے میچ میں عمدہ بولنگ کی تھی ایسے میں انہیں ہی آخری اوور میں بولنگکرنی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ وکٹ پچھلے میچ سے کافی بہترتھی ۔یہ کافی چیلنجنگ بھی تھا۔ نوجوانوں کے لئے میرا یہ پیغام ہے کہ وہ کھل کرکھیلیں اور ٹیم کے لئے رنز بنائیں۔ یادرہے کہ چینائی سوپر کنگس کے خلاف گزشتہ مقابلے میں حیدرآباد کی کامیابی میں نوجوان کھلاڑیوں کا اہم رول رہا ۔