Sunday, June 8, 2025
Homesliderحیدرآباد میں 58 سالہ مریض نے کرشماتی طور پر کورونا کو شکست...

حیدرآباد میں 58 سالہ مریض نے کرشماتی طور پر کورونا کو شکست دی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: حیدرآباد میں کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرنے والے لوگوں کے مثبت واقعات بدستورعلاج کروانے والے متعدد افراد کو اعتماد کا احساس دلاتی ہیں۔ اس طرح کی کہانی جو لوگوں کی قوت ارادے کو اجاگر کرتی ہے جو جان لیوا وائرس کو شکست دینے میں ان کی مدد کرتی ہے اب ایک ایسا ہی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک 58 سالہ خاتون جو ایکیوٹ ریپریٹری ڈسٹری سنڈروم (اے آر ڈی ایس) کا شکار تھی اور اس کا ای سی ایم اومیں  علاج میں کیا جارہا تھا اور اسے مصنوعی دل اور پھیپھڑوں کی مشین کی تھی اس نے تمام  حالات ہی میں اور تمام مشکلات کو شکست دے کر کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ۔

جگتیال کے کوروتلا سے تعلق رکھنے والے بھارتی کو ذیابیطس تھا اور وہ کافی وزنی بھی ہیں ۔ جب ان کو 16 ستمبر کو یشودہ اسپتال میں داخل کروایا گیا تو اس کی آکسیجن کی سطح 70 فیصد سے بھی کم تھی۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اسے میکینیکل وینٹیلیٹر پر رکھنے کا فیصلہ کیا لیکن اس سے بھی مدد نہیں ملی ، جس کے بعد اس کےخاندان کے افراد کی منظوری سے ، ای سی ایم او علاج شروع کیا گیا۔ اس کے فورا بعد ، اگرچہ اس کے آکسیجن کی سطح میں بہتری آئی ، لیکن اس کو فوری طور پر برونکسوپی سے گزرنا پڑا کیونکہ انفیکشن کی وجہ سے اس کا پھیپھڑا متاثر  ہوگیا تھا۔ اس کے بعد  ان کی صحت میں ڈرامائی طور پر بہتری آئی اور انہیں 28 ستمبر کو ای سی ایم او سے ہٹا دیا گیا۔ 5 اکتوبر کو انہیں بحالی مرکز میں منتقل کردیا گیا۔

ایک اور معاملے میں  گاندھی اسپتال میں ایک سماعت سے معذور اور گونگا شخص کا کوویڈ 19 کا کامیابی سے علاج کیا گیا۔ اس شخص نے اشارے کی زبان میں کہا کہ اسے دواخانے  میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور عملے کے ذریعہ اس کی اچھی طرح دیکھ بھال کی گئی۔