Tuesday, April 22, 2025
Homesliderزائرین کی حفاظت سعودی عرب کی اولین ترجیح: وزیر حج

زائرین کی حفاظت سعودی عرب کی اولین ترجیح: وزیر حج

- Advertisement -
- Advertisement -

جدہ: سعودی عرب حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر محمد صالح بینتین نے کہا کہ زائرین کی صحت، حفاظت اور بہتر انتظامات حکومت کی ترجیحات میں اولین مقام پر ہے۔ عمدہ طریقہ کار اور سخت احتیاط کے درمیان کے عنوان سے آن لائن سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی حکام زائرین  کی خدمت کے لئے ان کی حفاظت پرسمجھوتہ کیے بغیر ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔ سیمینار میں دو مقدس مساجد کے ایوان صدر کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس اور نائب وزیر حج ڈاکٹرعبدالفتاح نے بھی شرکت کی۔

تمام سرکاری ادارے اجتماعی طور پر اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں کہ عمرہ زائرین نے توکلنہ ایپ کے ساتھ اندراج کیا ہے۔ بینتین نے کہا کہ اس بات کا یقینی بنانے کےلئے زائرین نے حال ہی میں کسی ایسے شخص کے ساتھ ملاقات نہیں کی ہے جس کو کورونا وائرس ہے یا اس نے کوئی کوویڈ کی علامات ظاہر کی ہے۔

بینتین نے کہا کہ عمرہ کی تدریجی بحالی کورونا کے عالمی صورتحال کا مطالعہ کرنے کے بعد لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین کے لئے محدود اجازت کو ازسرنو متعارف کرنے کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا انحصار دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پر ہے۔ ہم وزارت صحت کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور اگر ہمیں کوئی خطرہ درپیش ہے تو ہم فوری طور پر اپنے منصوبوں کو تبدیل کردیں گے۔ تاہم اگر ہم کوویڈ19 کے مریضوں میں کمی کا مشاہدہ کرتے ہیں تو ہم زائرین کی تعداد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

وزیر نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ بین الاقوامی زائرین کے لئے عمرہ کی اجازت دینا غیر معمولی فیصلہ ہوگا۔ ابھی تک کسی بھی ملک نے وبائی مرض کے دوران اتنی بڑی تعداد میں زائرین کی روانگی کا اعلان نہیں کیا ہے۔ منظوری ملنے کے بعد سعودی عرب ایسا پہل کرنے والا واحد ملک ہوگا۔ السدیس نے حاجیوں کو بغیر کسی پریشانی کے محفوظ ماحول میں عبادات کرنے میں مدد کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔