Wednesday, April 23, 2025
Homesliderچینائی آئی پی ایل سے باہر، اب دوسری ٹیموں کا کھیل بگاڑ...

چینائی آئی پی ایل سے باہر، اب دوسری ٹیموں کا کھیل بگاڑ سکتی ہے

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: چینائی سوپرکنگز کی ٹیم اب انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل ) کے 13 ویں سیزن سے باضابطہ طور پر باہر ہوگئی ہے ۔ اتوارکو ممبئی انڈینز کے خلاف راجستھان رائلز کی8 وکٹوں سے فتح کی وجہ سے چینائی کا پلے آف کھیلنے کا راستہ مکمل طور پر بند ہوگیا۔ اتوار کو کھیلے گئے پہلے میچ میں چینائی نے رائل چیلنجرز بنگلور کو شکست دیکر واضح کردیا تھا کہ وہ اب آئی پی ایل  کے پلے آف میں داخلے کی خواہشمند دوسری ٹیموں کا کھیل خراب کرسکتے ہیں۔

چینائی کی ٹیم نے12 میچ کھیل کر چار میچ جیتے ہیں اور ٹورنمنٹ میں صرف دومیچ باقی ہیں۔ ایک مقابلہ کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے خلاف اور دوسرا کنگز الیون پنجاب کے خلاف کھیلنا ہے ۔ یہ دونوں ٹیمیں پلے آف کی دوڑ میں ہیں اورہر میچ ان کے لئے کرویا مرو صورت حالکا ہے ۔ اگر چینائی نے ان دونوں ٹیموںکو شکست دے دی تو یقینی طور پر ان کے مساوات مزید بگڑ جائیں گے ۔

کولکتہ11 میچوں میں6 جیت کے بعد 12 نشانات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔ 11 میچوں میں5 جیت کے بعد پنجاب کے 10 پوائنٹس ہیں۔ ممبئی کے خلاف اتوارکی کامیابی کے بعد راجستھان 12 مقابلوں میں 5 فتوحات سے 10 پوائنٹس تک جا پہنچا ہے ۔ حیدرآباد کی ٹیم کے4 فتوحات سے8 نشانات ہیں۔ چینائی کے 8 نشانات ہیں اور اگلے دو میچ جیتنے کے بعد ان کے پاس 12 نشانات ہوسکتے ہیں جو کسی طرح چوتھی مقام کی ٹیم سے کم ہوں گے ۔