Wednesday, April 23, 2025
Homesliderاسمبلی انتخابات میں کسی بڑی پارٹی سے اتحاد نہیں کریں گے :اکھلیش

اسمبلی انتخابات میں کسی بڑی پارٹی سے اتحاد نہیں کریں گے :اکھلیش

- Advertisement -
- Advertisement -

اٹاوہ۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے صدر وسابق چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو نے ریاست میں سال 2022 کے اسمبلی انتخابات میں اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ان کی پارٹی کسی بھی بڑی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی بلکہ چھوٹی چھوٹی علاقائی پارٹیوں سے الحاق کرکے انتخابی لڑے گی۔

اپنے افراد خاندان کے ساتھ دیوالی منانے اپنے آبائی مقام اٹاوہ پہنچے اور یہاں اکھلیش نے میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کیا ۔اس موقع پر انہوں نے بی جے پی پر بھی تنقید کر تے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں ترقی کا کوئی بڑا کام نہیں ہے جبکہ ناانصافی، ظلم اور بدعنوانی کا چہار سو دوردورہ ہے ۔

عوام کو دیوالی کی مبارک باد دینے کے بعد انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں جھوٹے مقدموں میں عوام کو پھنسایا جارہا ہے۔ بیٹیاں غیر محفوظ ہیں۔ پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں ہے ۔ حکومت کی پالیسیاں کسان مخالف ہیں۔ ریاست میں کسانوں کے سرسوں کے تیل کی جگہ بیرون ممالک سے تیل کو درآمد کیا جارہا ہے ۔کسانوں کے وقارکو مجروح کیا جارہا ہے اور مسائل پیدا کئے جارہے ہیں۔
اپنے چچا شیوپال یادوکی پارٹی سے اتحاد سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ایس پی صدر نے کہا کہ اس پارٹی کو بھی کہیں نہ کہیں منتقلکیا جائے گا۔ جسونت نگر ان کی نشست ہے ۔ ایس پی نے وہ نشست ان کے لئے چھوڑ دی ہے اور آنے والے وقت میں انکے لوگ ملیں۔سرکار بنائیں ہم ان کے لیڈرکوکابینی وزیر بھی بنائیں گے ۔

یہاں قابل ذکر ہے کہ ماضی میں پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(لوہیا) کے سربراہ و سابق ایس پی لیڈر شیوپال یادو بھی سماج و ادی پارٹی(ایس پی) سے اتحاد کی خواہش کااظہار کرچکے ہیں۔ سال2017 کے انتخابات سے قبل ہی اکھلیش اور شیوپال کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ شیوپال نے بعد میں ایس پی سے علیحدگی اختیارکرکے پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔