Wednesday, April 23, 2025
Homesliderڈبل بیڈروم مکانات کے نام پر عوام کودھوکہ دیا گیا

ڈبل بیڈروم مکانات کے نام پر عوام کودھوکہ دیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)انتخابات میں بی جے پی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے خلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دی رہی ہے اور اپنی کامیابی کےلئے ہر حربہ استعمال کررہی ہے اور مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی وعدوں کو نظرانداز کرنے والی تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کو مناسب سبق سکھایاجائے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ڈبل بیڈ روم مکانات کے نام پرریاستی حکومت نے غریب عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔گول ناکہ ڈیویثرن میں بی جے پی کے امیدوارکی انتخابی مہم چلائی۔انہوں نے گھرگھر جاکر رائے دہندوں سے ملاقات کی اور بی جے پی کو ووٹ دینے کی خواہش کی۔ بعد ازاں کاچی گوڑہ میں پارٹی امیدواروہ اومامہیش یادوکی حمایت میں روڈ شو میں حصہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی کامیابی کے لئے کیڈر کوئی کسر نہ چھوڑے کرے ۔ کشن ریڈی نے کہا کہ اس مرتبہ مئیر کے عہدہ پر بی جے پی کا قبضہ ہوگا۔
علاوہ ازیں تلنگانہ بی جے پی کے لیڈر و تلگوفلمی کے مزاحیہ ادکار بابو موہن نے دعوی کیا ہے کہ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)انتخابات میں بی جے پی کا جھنڈا لہرائے گا۔بابو موہن نے اے پی کے تروملا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی میں شامل ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔دوباک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کی کامیابی سے اس کے حوصلے بلند ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں بی جے پی آئندہ انتخابات میں شاندار مقابلہ کرے گی۔
دریں اثناءگریٹر انتخابات کے سلسلہ میں بی جے پی نے محلوں میں شب بسری کے پروگرام کے کل سے آغاز کا فیصلہ کیا ہے ۔پارٹی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے پارٹی کے لیڈروں،کارکنوں اور ڈیویثرن انچارجس کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔اس موقع پر انہوں نے اس انوکھے پروگرام جس کا مقصد رائے دہندوں کے گھروں میں شب بسری کرتے ہوئے ان کے مقامی مسائل سے واقفیت حاصل کرنا ہے اور اس سلسلہ میں اہم مشورے اور ہدایات دیں۔انہوں نے اس پروگرام کو اہمیت دینے پر بھی زوردیا۔انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کے لیڈران،کارکنان،ڈیویثرن انچارجس اس کو سنجیدگی کے ساتھ لیں۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام میں ان کے ساتھ ساتھ پارٹی کے لیڈران حصہ لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام سے عوام کے مسائل کو سمجھنے میں کافی مدد ملے گی اور بی جے پی کے کارپوریٹرس کے انتخاب کے بعد بھی ایک دن یہ پروگرام منعقد کیاجائے گا۔