حیدرآباد۔سکریٹریٹ میں دو مساجد کی شہادت کے وقت مسلمانوں نے حکمران جماعت ٹی آر ایس اور چیف منسٹر کے سی آر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور مساجد کی دوبارہ تعمیر کےلئے سوشل میڈیا پر عوامی تحریک کے علاوہ نمائند وفود نے کے سی آر سے ملاقات کرتے ہوئے اس معاملہ پر ارباب مجاز کی توجہ مبذول کروائی تھی جس کے بعد سکریٹریٹ کی نئی عمارت کے ساتھ مساجد کی تعمیر کا بھی وعدہ کیا ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں کے جانب سے مساجد کے موضوع کو گرمایا جارہا ہے اس دوران یونائٹیڈ مسلم فورم نے گریٹر حیدرآباد بلدی انتخابات میں ٹی آر ایس کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ فورم کے ذمہ داروں مولانا محمد رحیم الدین انصاری ( صدر )، مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی، مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم ، مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری ، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مولانا ، سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری، مولانا میر قطب الدین علی چشتی، جناب ضیاءالدین نیر، جناب سید منیر الدین مختار ( جنرل سکریٹری ) مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری، مولانا سید مسعود حسین مجتہدی، مولانا سید تقی رضا عابدی، مولانا سید صفی احمد مدنی، مولانا اکرم پاشاہ قادری تخت نشین، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری، مولانا ظفر احمد جمیل حسامی، مولانا عبدالغفار خاں سلامی، مولانا زین العابدین انصاری، ڈاکٹر بابر پاشاہ، ڈاکٹر مشتاق علی اور جناب محمد شفیع الدین ایڈوکیٹ نے اپنے مشترکہ صحافتی بیان میں کہا کہ شہرمیں فرقہ پرست طاقتیں امن کو نشانہ بنانا چاہتی ہیں شہر کے امن وامان کو متاثر کرنے کے درپہ ہےں ایسے میں شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پُرامن حیدرآباد کیلئے زیادہ سے زیادہ اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے فسطائی اور شر پسند طاقتوں کو شکست دیں۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ٹی آر ایس کامیاب بنائیں۔