Tuesday, June 10, 2025
Homesliderوجے شانتی اور دیگر قائدین کی بی جے پی میں شمولیت سے...

وجے شانتی اور دیگر قائدین کی بی جے پی میں شمولیت سے سیکولر عوام مسرور

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ دوباک اور جی ایچ ایم سی انتخابات حکمران جماعت ٹی آر ایس اور سیکولر عوام کےلئے مایوس کن رہے جس کےبعد اپنے مفادات کےلئے پارٹی بدلنے والے قائدین نے بی جے  پی میں شمولیت کی راہیں اختیار کرلیں ہیں جن میں سرفہرست  نام ٹی پی سی سی کی مہم کمیٹی کے چیئر پرسن وجئے شانتی کا جنہوں نے بی جےپی میں شمولیت سے قبل دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے بی جے پی میں اپنی مستقبل کو تابناک بنانے پر توجہ مرکوز کرلی ہے لیکن کانگریس اور ٹی آر ایس کے چند قائدین کی  بی جے پی میں شمولیت سے سیکولر حلقے کافی مسرور ہیں جس کی اپنی کئ ایک وجوہات ہیں۔

ٹی پی سی سی کی مہم کمیٹی کے چیئر پرسن وجئے شانتی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ  سے  تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کمار ، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی اور پارٹی رہنما جی ویوک کے ساتھ دہلی میں شاہ کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد بی جے پی ذرائع نے واضح کیا کہ  وجئے شانتی بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوں گی۔ افواہیں پھیل رہی ہیں کہ مختلف پارٹیوں کے کئی رہنما بھی بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ یہ سمجھا جاتا ہے بی جے پی سابق وزیر اور کانگریس لیڈر اے چندر شیکھر کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہ بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے تیار دکھائی دے رہے ہیں۔ چندر شیکھر تلگودیشم حکومت میں وزیر تھے۔ بعد میں انہوں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔ تاہم انہوں نے ٹی آر ایس سپریمو اور چیف منسٹر  کے سی آر سے اختلافات کے بعد ٹی آر ایس چھوڑ دی اور کانگریس میں شامل ہوگئے۔

یکے بعد دیگر قائدین کی جانب سے بی جے پی میں اپنے مستقبل کو تلاش  کرنے کی کوشش نے سیکولر حلقوں کو مسرور کردیا ہے کیونکہ یہ جو قائدین بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں اس قبل وہ کانگریس یا دیگر جماعتوں میں رہنے کی وجہ سے سیکولر عوام کے ووٹ ان کے حق میں جاتے رہے ہیں لیکن اب جبکہ یہ بی جے پی میں شامل ہورہے تو ان کی جانب سے جو سیکولر ووٹ منقسم ہوجاتے تھے اب ان کی تقسیم رکنے کے امکانات زیادہ ہوگئے ہیں جس کا شاید راست فائدہ ٹی آر ایس کو ہی ہوسکتا ہے۔