Tuesday, April 22, 2025
Homeslider!سدی پیٹ میں تلنگانہ کا دوسرا بین الاقوامی ایرپورٹ

!سدی پیٹ میں تلنگانہ کا دوسرا بین الاقوامی ایرپورٹ

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد۔حالیہ دنوں میں سدی پیٹ کافی چرچوں میںرہا ہے اور خاص کراس علاقے کی ترقی نے سب کی توجہ اس نے اپنی جانب مبذول کروالی ہے اور اب ایسی خبریں ہے کہ سدی پیٹ یا اس کے قریب میں ایک اور بین الاقوامی ایرپورٹ کا منصوبہ جلد ہی حقیقت میں تبدیل ہوجائے گا۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھر راو نے سدی پیٹ ضلع کے قریب دوسرے بین الاقوامی ایرپورٹ کے امکان کا اشارہ دیا۔یہ ایرپورٹ شہر حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے علاوہ دوسرا ایوپورٹ ہوگا۔

کے سی آر نے ضلع کے دودیڈاگاوں میں آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدی پیٹ حیدرآباد سے قریب ہے ۔ہم مستقبل میں سدی پیٹ کے اطراف کے علاقہ میں ایک اور بین الاقوامی ایرپورٹ کی توقع کرسکتے ہیں۔آئی ٹی ٹاور کے ذریعہ سدی پیٹ تمام شعبوں میں آگے رہے گا۔انہوں نے مجوزہ آئی ٹی ٹاور میں دلچسپی رکھنے والے تاجروں کو مبارکباد پیش کی۔سدی پیٹ سے تعلق رکھنے والے چارسرکردہ تاجر جو امریکہ میں ہیں نے آئی ٹی ٹاورکے قیام کے لئے آگے آئے ہیں جس کے ذریعہ 900 افرادکو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے اور 3000 افراد کو راست اور بالواسطہ روزگار حاصل ہوگا۔

ریاستی حکومت تین ایکڑ اراضی پر 45کروڑ روپئے کے اخراجات سے یہاں آئی ٹی ٹاور کی تعمیر کرے گی۔کے سی آر نے ضلع میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ آئی ٹی سکریٹری جیش رنجن نے چیف منسٹر کے سی آر کی موجودگی میں متعددکمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے ۔ ان کمپنیوں میں جولان ٹکنالوجی، ویزن ٹیک، ایمبروز ٹیکنالوجی، سیٹون جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔ اس پروگرام میں وزراءہریش را ¶، نرنجن ریڈی، پرشانت ریڈی، رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی، ارکان اسمبلی، کونسل اور مقامی نمائندوں نے شرکت کی۔قبل ازیںچندرشیکھر راو نے سدی پیٹ اربن منڈل میں تعمیر کردہ گورنمنٹ میڈیکل کالج کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ اسی طرح 960 بستروں پر مشتمل جنرل اسپتال کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ دواخانہ 225 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔سدی پیٹ میڈیکل کالج 135 کروڑ کی لاگت سے تقریبا 25 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیاگیا ہے ۔دواخانہ کی یہ عمارت 3 لاکھ مربع فٹ پر مشتمل ہے جو تین منزلہ ہے ۔ کے سی آر نے اکتوبر 2017 میں اس کامپلکس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اس میڈیکل کالج میں جملہ8 شعبے ہیں۔کے سی آر نے ضلع سدی پیٹ کے نواحی علاقے پونالا میں ٹی آر ایس پارٹی آفس تلنگانہ بھون کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں اس عمارت کا معائنہ کیا گیا۔ تمام ضلعی مراکز میں تلنگانہ بھون تعمیر کئے جا رہے ہیں تاکہ ٹی آر ایس پارٹی کے کارکنوں کو مناسب تربیت فراہم کی جاسکے جس نے دیہی سطح سے ریاستی سطح تک پارٹی کی مضبوط بنیاد رکھی جا سکے ۔