Monday, April 21, 2025
Homesliderتلنگانہ میں 50 ہزار جائیدادوں پر تقررات کےلئے عنقریب اعلامیہ

تلنگانہ میں 50 ہزار جائیدادوں پر تقررات کےلئے عنقریب اعلامیہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔تلنگانہ  کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اعلان کیا کہ اساتذہ ، پولیس اور دیگر عہدوں کی مخلوعلہ جائیدادوں پر بھرتی کے لئے جلد ہی اعلامیہ  جاری کردیئے جائیں گے تاکہ پوری ریاست میں 50ہزار  کے قریب مخلوعہ جائیدادوں کو پر کیا جاسکے خالی ہوں۔ چیف منسٹر نے چیف سکریٹری سومش کمار کو ہدایت دی کہ وہ ریاست بھر کے تمام محکموں میں موجود خالی جائیدادوں کی فہرستیں اکٹھا کریں۔ انہوں نے کہا کہ  بنیادی معلومات سے پتہ چلتاہے کہ ریاست میں متعدد محکموں میں 50کے قریب جائیدادیں خالی ہیں ہمیں انہیں پُر کرنا ہے۔

 اساتذہ اور پولیس میں ہزاروں میں بھرتی کرنا پڑے گا ۔ اساتذہ ، پولیس اور دیگر محکموں میں خالی جائیدادوں کے بارے میں تفصیلات اکٹھا کریں۔ حساب کتاب کریں۔ چیف منسٹر  نے ہدایت دی کہ کن  محکموں کے لئے کتنے ملازمین کی ضرورت ہے۔ خالی جائیدادوں کی تعداد ملنے کے بعد ان جائیدادوں کو پر کرنے کے لئے اعلامیہ جاری کیے جائیں۔ واضح  رہے کہ جون 2014 میں ریاست تلنگانہ کی تشکیل سے ہی ریاست میں تقررات کا عمل سست رفتار سے چل رہا ہے۔ اگرچہ ریاست کے قیام کے فوری بعد تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) تشکیل دیا گیا تھا مختلف سرکاری محکموں میں تقررات ہوئے  ، وہ صرف 36758 خالی جائیدادوں کو ہی پر کرسکے اور گذشتہ چھ سالوں میں 35724 جائیدادیں خالی ہوئی ہیں ۔

جون 2014 میں ریاست تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر  کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے فورا بعد ہی  کے سی آر نے قانون ساز اسمبلی میں کہا تھا کہ مختلف سرکاری محکموں میں تقریبا  1.08 لاکھ جائیدادیں خالی ہیں جو ایک سال کے اندر پرکی جائیں گی۔ تاہم یہ چھ سال گزرنے کے بعد بھی یہ جائیدادیں ہنوز خالی ہیں ہیں۔ ٹی ایس پی ایس سی کی طرف سے جاری کردہ بھرتیوں کے بارے میں کچھ اعلامیہ  قانونی پیچیدگیوں کی نذرہو گئے ، جس نے اس سارے عمل میں مزید تاخیر کردی۔ اس سے طلباء اور نوجوانوں میں ٹی آر ایس حکومت کے خلاف ناراضگی پھیل گئی ہے ۔

دوباک اسمبلی ضمنی انتخاب اور جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس کی حالیہ ناکامیوں نے  ٹی آر ایس حکومت کے خلاف طلباء اور نوجوانوں میں شدیدغم و غصہ کا مظہر ہے۔ اس پس منظر میں لگتا ہے کہ کے سی آر نے آخر کارطلباء اور نوجوانوں سے رابطہ قائم کرنے کے لئے مختلف محکموں میں ہزاروں جائیدادوں پر تقررات کے لئے اعلامیہ جاری کرنےپرتوجہ مرکوز کرلی ہے۔