Wednesday, April 23, 2025
Homesliderاسٹارک کی واپسی ٹیم کےلئے خوش آئند:ہزل ووڈ

اسٹارک کی واپسی ٹیم کےلئے خوش آئند:ہزل ووڈ

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی ۔ آسٹریلیائی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میں  ساتھی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی واپسی سے آسٹریلیائی ٹیم کو تقویت ملے گی کیونکہ سینئر اسپیڈاسٹار اسٹارک کا  گلابی گیند کے  کھیلوں میں غیر معمولی ریکارڈ ہے ۔ بائیں ہاتھ کے ہاتھ  کے فاسٹ بولر کے نام گلابی گیند  کے سات ڈے نائیٹ ٹسٹ میں 19.23 کی اوسط سے 42 وکٹیں درج ہیں۔ اسٹارک خاندانی  فرد کی بیماری کے سبب اپنی رخصت  کے بعد ٹیم میں دوبارہ شامل ہوں گے۔

 ظاہر ہے کہ اسٹارک ہماری ٹیم اور فاسٹ بولنگ شعبہ  کا بہت بڑا حصہ ہے۔گلابی گیند کے مظاہرے ان کی اہمیت کے ترجمان ہیں ۔ ہم ان کا کھلےدل سے  استقبال کرتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے خاندانی  فرد کے بیمارہونے  کے بعد اسٹارک کو پہلے ٹی20 کے بعد رخصت دی گئی تھی  لیکن اب کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ اسٹارک ٹیم میں واپسی کے لئے تیار ہے۔

ہزل ووڈ نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ ٹھیک ہوں گے۔وہ ایک پیشہ ور کھلاڑی ہے اور وہ گذشتہ ہفتہ کے دوران جو کچھ کرسکتا وہ کر رچکا  ہے ہزل ووڈ نے مزید کہا کہ دو دن کی تیاری کافی ہے۔ نائب کپتان پیٹ کمنز ، ہیزل ووڈ ، اسٹارک اور اسپنر ناتھن لیون کی موجودگی سے  میزبان ٹیم کو بولنگ شعبہ میں پوری طاقت حاصل ہوگئی ہے  ، حالانکہ بیٹنگ شعبہ  میں ڈیوڈ وارنر (زخمی) ہونے سے اوپنگ جوڑی  پر سوالیہ نشان ہے ۔

آل راؤنڈر کیمرون گرین ، جو مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہیں  کو بھی پچھلے ہفتے سڈنی میں آسٹریلیائی اے کے ٹور میچ کے دوران جسپریت بُمراہ کی گیند  کی  زد میں آکر متاثر ہونے کے بعدمیزبان ٹیم کو اوپننگ کا مسئلہ سنگین ہوا ہے ۔ اس ضمن میں پوچھے جانے پر  ہزل ووڈ نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی بات تھی۔ ہر کھلاڑی  آئی پی ایل کے فورا بعد کھیل رہا ہے اور ہم نے محدود اوورز کی کرکٹ میں جدوجہد کی ہے ۔ ٹسٹ تھوڑا سا مختلف ہوتا  ہے لیکن  ان حالات کےلئے ہر بین الاقوامی کرکٹر تیار رہتا ہے۔