Thursday, April 24, 2025
Homesliderباکسنگ ڈے ٹسٹ میں ہندوستان کی 8 وکٹوں سے تاریخی کامیابی

باکسنگ ڈے ٹسٹ میں ہندوستان کی 8 وکٹوں سے تاریخی کامیابی

- Advertisement -
- Advertisement -

میلبورن: ہندوستان نے باکسنگ  ڈے ٹسٹ کے چوتھے دن میں ہی آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کردیا۔ کامیابی کے لئے محض 70 رنز کے تعاقب میں ہندوستان نے 15.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان سے مطلوبہ نشانہ حاصل کرلیا ۔

ہندوستان  کی طرف سے میانک اگروال (5) اور چیتشور پوجارا (3) کےجلد آوٹ ہونے کےبعد  ہندوستان کےلئے مشکل حالات بن رہے تھے اور یہ خدشہ پیدا ہورہا تھا کہ کہیں پہلے ٹسٹ کی دوسری اننگز کا اعادہ تو نہیں ہوگا اور ایک مرتبہ پھر ہندوستانی ٹیم معمولی اسکور پر آل آوٹ تو نہیں ہوجائے گی لیکن کپتان اجنکیا رہانے (ناٹ آؤٹ 27) اور اوپنر شبھ من گیل (ناٹ آؤٹ 35) نے مزید کسی نقصان کے ہندوستان کےلئے مطلوبہ نشانے  حاصل کرلیا۔ میزبان ٹیم جس نے  چھ وکٹ پر 133 رنز سے آج اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا  لیکن  ہندوستان نے منگل کی صبح افتتاحی سیشن میں ہی آسٹریلیائی ٹیم کی دوسری اننگز 200 رنز پرسمیٹ دی ۔

آسٹریلیائی ٹیم کی پہلی اننگز 195 رنز کے جواب میں ہندوستان نے کپتان اجنکیا رہانے (112) اور رویندرا جڈیجہ (57) کے ساتھ 326 رنز بنا کر میزبان ٹیم پر 131 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔

آسٹریلیا کےلئے چھٹے نمبر پر کیمرون گرین 45 رنز اسکور کئے جو کہ میزبان ٹیم کے لئے اعظم ترین انفرادی اسکور رہا اوپنر میتھیو ویڈ نے 40 رنز بنائے۔

گرین اور پیٹ کمنس (22) نے ساتویں وکٹ کے لئے 57 رن کا اضافہ کیا اور وکٹ سے بولروں کو کوئی مدد نہیں مل رہی تھی ۔آسٹریلیائی ٹیم  کی  یہ اہم  شراکت اس وقت توڑ گئی جب نئی گیند لی گئی۔

ہندوستان کی طرف سے پہلا ٹسٹ کھیلنے والے  فاسٹ بولر محمد سراج (37) نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ جسپریت بمرہ (2/54) اور رویندر جڈیجہ (2/28) اور روی چندر اشون (2/71) نے وکٹیں حاصل کیں۔

مختصر اسکور:

آسٹریلیا: 195 اور 200 (کیمرون گرین 45 ، متھیو ویڈ 40 ، ایم لیبشوشین 28؛ محمد سراج 3/37 ، جڈیجہ 2/28 ،  بمراہ 2/54) ہندوستان: 15.5 اوورز میں 2 وکٹ پر 70 اور  پہلی اننگز میں 326 رنز۔ (گل 35 ناٹ آؤٹ ، رہانے27 ناٹ آؤٹ؛ اسٹارک 1/20 ، کمنز 1/22)