Thursday, April 24, 2025
Homesliderوارنر کی واپسی ، روہت پر نظریں مرکوز

وارنر کی واپسی ، روہت پر نظریں مرکوز

- Advertisement -
- Advertisement -

میلبورن۔ آسٹریلیا کے جارحانہ اوپنر ڈیوڈ وارنرکی سڈنی میں 7 جنوری کو شروع  ہونے والے تیسرے ٹسٹ کے لئے ٹیم میں واپسی ہوچکی ہے اور اب سبھی کی نظریں ہندوستان کے اوپنر روہت شرما کی تیسرے ٹسٹ میں واپسی پر مرکوز ہے۔ہندوستان نے میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹسٹ آٹھ وکٹوں سے جیت کر چار میچوں کی بارڈر ۔گواسکر ٹرافی سیریز میں 1-1 سے برابر ی کرلی ہے لیکن ہندوستان کا اوپننگ کا مسئلہ پہلے دونوں ٹسٹ میں برقرار تھا۔

ہندوستان نے ایڈیلیڈ میں ڈے نائٹ ٹسٹ میں صفر اور سات رنز کی اوپننگ شراکت کی ، جب کہ میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹسٹ میں ایک اور16 رنز کی شراکت کی ۔ ایڈلیڈ میں پہلے ٹسٹ میں پرتھوی شا اور مینک اگروال میدان میں اترے لیکن دونوں ناکام ثابت ہوئے ۔ صفر اورچار رنز کی وجہ سے پرتھوی کو میلبورن میں باہر ہونا پڑا۔ مینک بھی اب تک چار اننگز میں ناکام رہے ہیں اور انہوں نے 17 ، 9 ، 0 ، 5 رنز بنائے ہیں۔اگر روہت 7 جنوری کو سڈنی میں تیسرے ٹسٹ کے لئے ٹیم میں شامل ہوتے ہیں تو مینک کو باہر ہونا پڑے گا۔

کپتان اجنکیا رہانے نے باکسنگ ڈے ٹسٹ آٹھ وکٹوں سے جیتنے کے بعد کہا تھاکہ وہ اب تیسرے ٹسٹ میں اسٹار اوپنر روہت شرما کی واپسی کے منتظر ہیں جبکہ کوچ روی شاستری نے کہا وہ تیسرے ٹسٹ میں اتارنے سے پہلے روہت سے بات کریں گے ۔

رہانے نے میچ کے بعد روہت کی واپسی کے سلسلے میں کہا تھا کہ ہم روہت کی واپسی پر کافی پرجوش ہیں۔ میں نے کل ان سے بات کی تھی اور وہ ٹیم میں شامل ہونے کا انتظار کررہے ہیں ۔

دوسری طرف کوچ شاستری نے کہا ہمیں ابھی انتظارکرنا چاہئے ۔فی الحال روہت سڈنی میں قرنطینہ میں ہیں۔ وہ ٹیم میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں اور وہ براہ راست پلیئنگ الیون میں واپسی کر سکتے ہیں لیکن ہمیں یہ فیصلہ کرنے سے پہلے روہت سے بات کرنی ہوگی کہ وہ تیسرا ٹسٹ کھیلنے کے لئے جسمانی طور پر کتنے فٹ ہیں۔