Sunday, June 8, 2025
Homesliderہندوستانی کھلاڑیوں کے کورونا ٹسٹ منفی، ریسٹورنٹ کا تنازعہ ختم

ہندوستانی کھلاڑیوں کے کورونا ٹسٹ منفی، ریسٹورنٹ کا تنازعہ ختم

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کےلئے  دورےآسٹریلیائی پر کورونا وائرس کی رپورٹس منفی آنے کےبعدان کے لئے سب سے مشکل ہفتہ کا اختتام  ہوا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کےلئے یہ ہفتہ اس لئے مشکل ترین ثابت ہورہا تھا کیونکہ  پانچ ہندوستانی کھلاڑیوں روہت شرما ، پرتھوی شا ، رشبھ پنت ، شبھ من گل اور نویدیپ سینی  میلبورن کے ایک ریستورنٹ میں گئے تھے  جس کے بعد کے بعد میڈیا نے اس واقعہ پر ایک تنازعہ کھڑا کیا تھا اور کہا تھا کہ کھلاڑیوں نے کورونا کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے حالانکہ مہمان کھلاڑیوں نے   تمام ضروری پروٹوکول پرعمل کیا گیا تھا۔

بی سی سی آئی نے کہا ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اراکین اور معاون عملے نے 3 جنوری 2021 کو کوویڈ 19 کے آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کروایا تھا  اور  تمام ٹسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں ۔ریسٹورنٹ کے واقعہ کے بعد آسٹریلیائی میڈیا پانچ ہندوستانی کھلاڑیوں کے ذریعہ بائبل بلبل پروٹوکول میں ہونے والی مبینہ خلاف ورزی کی تحقیقات کے بارے میں خبریں شائع کرتا رہا تو ہندوستانی ٹیم نے بیرونی دنیا سے رابطے بندکردیا کیونکہ اسے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرے ٹسٹ میچ پر توجہ دینی  ہے جوکہ  7 جنوری کو شروع ہو رہا ہے۔

ہندوستانی ٹیم میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں ذرائع نے کہا ہے کہ میڈیا میں رپورٹس کھلاڑیوں کے لئے پریشانی کی بات نہیں ہیں اوروہ تیسرے ٹسٹ کی تیاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں کیونکہ سیریز 1-1 سے برابر ہے اور وہ اس میں سبقت حاصل کرنے کےلئے کوشاں ہیں ۔ذرائع نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے بیرونی دنیا  سے خود کو الگ کرلیا ہے اور وہ اس کی طرف بھی نہیں دیکھ رہے ہیں کہ کون کیا کہہ رہا ہے۔کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ ہم نے کسی پروٹوکول کی خلاف ورزی  نہیں کی  اور یہی سچ ہے۔ اب ہم سامنے تیسرا ٹسٹ ہے اور ایس سی جی میں اگلے مقابلے  پر توجہ مرکوز کردی ہے۔ ہم ٹسٹ میچ کے اختتام پر ایس سی جی چھوڑنے تک2-1 کی سبقت  بنانا چاہتے ہیں۔

یادر ہے کہ جمعہ کے دن ہندوستان کے نائب کپتان روہت ، شا ، پنت ، گل  اور سینی کے ایک ریستوراں گئے تھے  جس پر ایک مداح نے ٹویٹس کے سلسلے میں دعوی کیا ہے کہ اس نے ریستوراں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا بل ادا کیا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ اس نے اضافی کھانے کا آرڈردیا تاکہ وہ کھلاڑیوں کو ریستوراں میں کھاتے ہوئے زیادہ دیر تک  دیکھ سکے۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسے پنت نے گلے لگایا تھا۔

لیکن ہفتے کے روز اس نے ایک وضاحت  کرتے ہوئے اپنے  دعوی ٰ کومسترد کرتے ہوئے کہاپنت نے کبھی مجھے گلے نہیں لگایا ، یہ سب جوش و خروش سے کہا گیا تھا کہ ہم نے بدانتظامی نہیں کی بلکہ معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھا۔ہندوستانی ٹیم ذرائع نے  واضح کیا  ہے کہ تمام پروٹوکول پرعمل کرنے کا یہ ایک آسان سا معاملہ تھا اور اس میں فکر کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ٹیم میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں ذرائع نے ہفتے کی صبح کہا تھا کہ کھلاڑیوں نے تمام حفاظتی پروٹوکولز پرعمل کیا ہے اورکسی تفتیش کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ مداح نے خود ہی اپنے جھوٹ  کا اعتراف کرلیا ہے ہے ۔ یہ دعویٰ بھی جھوٹ ہے  کہ پنت نے اسے گلے لگایاتھا۔