Sunday, June 8, 2025
Homesliderقاضی پیٹ میں ریلوے کوچ فیکٹری کےلئے اراضی

قاضی پیٹ میں ریلوے کوچ فیکٹری کےلئے اراضی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ پنچایت راج کے وزیر ایربیلی دایاکرراؤنے ورنگل ضلع میں قاضی پیٹ میں ریلوے کوچ فیکٹری کے قیام  کے لئے 150.05 ایکڑ اراضی ریلوے عہدیداروں کے حوالے کردی۔ورنگل میں کوچ فیکٹری کے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد راؤ نے کہا چونکہ ضلع ورنگل کے عوام کا کوچ فیکٹری کا قیام برسوں پرانا خواب ہے ، ہم ریلوے کے عہدیداروں کی درخواست کردہ 60 ایکڑ کے مقابلہ میں 150.05 ایکڑ اراضی دے رہے ہیں۔اربن کلکٹریٹ آفس ضلع کے منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقدہ ہوا۔

 قاضی پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب منظور شدہ کوچ فیکٹری کو کسی اور ریاست میں منتقل کردیا گیا تھا اور بعد میں ریلوے ویگن کی اوور ہالنگ ورکشاپ کی تجویز دی گئی تھی۔راؤ نے کہا ہم نے کوچ فیکٹری کے لئے ریلوے کے عہدیداروں کی درخواست سے زیادہ زمین دی ہے۔ اس امید کے ساتھ کہ ضلع کے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اور میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر کے ٹی راما راؤ کی مدد سے ضلع سے تعلق رکھنے والے وزراء ، ارکان اور ایم ایل سی پرمشتمل وفدجلد ہی نئی دہلی کا دورہ کرے گا اور مرکزی حکومت سے قاضی پیٹ میں کوچ فیکٹری لگانے کی درخواست کرے گا۔

اس اراضی کی قیمت جو ریلوے کے حوالے کی گئی تھی وہ 380 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ مڈی کنڈا گاؤں کے نواح میں واقع سری ستارام چندرسوامی مندر سے تعلق رکھنے والی اراضی کو ضلعی انتظامیہ نے محکمہ کے قبضے میں لے لیا۔