Wednesday, April 23, 2025
Homesliderجانسن کی جانب سے ٹرمپ کی سخت مذمت

جانسن کی جانب سے ٹرمپ کی سخت مذمت

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن۔ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کیپٹل ہل پرتشدد واقعہ کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذمہ دار قرار دیا اور انکی مذمت کی ۔ جانسن نے کہا کہ امریکی صدارتی عہدے کے انتخابات پرشک وشبہات پیداکرنا اور حامیوں کو کیپٹل ہل میں تشدد کے لئے اکسانا مکمل طور پر غلط ہے اور میں ان کے اقدامات کی مذمت کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے سے قبل کیپیٹل ہل عمارت (پارلیمنٹ ہاؤس) میں ٹرمپ کے حامیوں نے تشدد برپا کیا جس میں 4 افراد مارے گئے ہیں ۔ جانسن نے کیپیٹل ہل واقعہ کی مذمت کی اور پرامن ومنظم طریقے سے اقتدار کی منتقلی کی درخواستکی ۔ انہوں نے جو بائیڈن کے امریکہ کے صدر منتخب ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے ۔

علاوہ ازیں کیپٹل ہل عمارت (پارلیمنٹ ہاؤس) میں ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے حملے کے بعد کیپیٹل ہل پولیس کے سربراہ سٹیون سنڈ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔کیپٹل پولیس بورڈ کو ارسال کئے گئے مکتوب میں کہا میں اپنا استعفیٰ پیشکر رہا ہوں جو16 جنوری2021 اتوار سے قابل عمل ہو گا ۔ واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے چہارشنبہ کوکیپیٹل ہل کی عمارت میں تشدد برپاکیا تھا۔ ٹرمپ کے حامیوں کے تشدد سے چار افراد کی موت ہو گئی تھی ۔