حیدرآباد ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر اپنا آخری ٹسٹ ہے برسبین میں کھیل رہی ہے جس کے ابتدائی دو دن مکمل ہونے کے بعد اتوار کو مقابلے کا تیسرا دن ہے اور ماہرین کے مطابق یہ امید کی جا رہی ہے کہ اتوار کے دن کا کھیل سیریز کے کسی بھی ٹیم کے حق میں ہونے کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہوگا ۔
برسبین میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے ٹسٹ کے دوسرے دن جب کھیل کا اختتام ہوا تو تو ہندوستانی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز اسکور کرلیے ہیں ہیں لیکن وہ آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں بنائے جانے والے 369 رنز سے ہنوز 307رنز پیچھے ہے۔
ماہرین کی نظر میں برسبین ٹسٹ کے تیسرے دن کا کھیل اسلئے کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہندوستانی ٹیم کا بولنگ شعبہ جوکہ ناتجربہ کار ہے اس کے باوجود اس نے میزبان ٹیم کو 400 رنز سے قبل ہی ہیں آوٹ کر لیا ہے تو دوسری جانب برسبین کا میدان جوکہ فاسٹ بولنگ کے لئے کافی سازگار تصورکیا جاتا ہے یہاں میزبان بولروں کی جانب سے ہندوستان کی پہلی اننگز کو جلد از جلد ختم کرنے کی کوشش کا امکان واضح ہے اور میزبان ٹیم کی یہی کوشش ہوگی کہ وہ پہلی اننگز میں زیادہ سے زیادہ رنز کی سبقت حاصل کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم پر دباؤ بنائے۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے پہلی اننگز میں اب تک جو رنز بنائے گئے ہیں اس میں اوپنرز روہت شرما نے 44 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ سیریز میں اپنی صلاحیتوں سے سب کو متاثر کرنے والے اوپنر شبھ من گل 7رنز بنا کر آؤٹ ہو چکے ہیں ۔
اتوار کی صبح جب کھیل کا آغاز ہوگا تو ہندوستانی کپتان اجنکیا رہانے اوران کے ساتھ ٹسٹ کے ماہر چیٹیشور پجارا کی اننگز کافی اہم ہوگی کیونکہ یہ جوڑی ہندوستان کے لیے اس وقت سب سے تجربہ کار جوڑی ہے اور ساری امیدیں اسی جوڑی وابستہ ہیں کیونکہ اگریہ جوڑی ہندوستان کو پہلی اننگز میں سبقت دلوانے میں کامیاب ہوتی ہے تو پھراس مقابلے میں نہ صرف ہندوستان کی کامیابی کے امکانات روشن ہوں گے بلکہ وہ اس سیریز میں بھی کامیابی حاصل کرنے کی اپنی خواہش کو پوری کر سکتا ہے ۔