Monday, June 9, 2025
Homesliderلفٹ دینے والے شخص کو آگ لگادی گئی

لفٹ دینے والے شخص کو آگ لگادی گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ کہاوت مشہور ہے کہ نیکی کر دریا میں ڈال ،جس کے مطلب تو ہم نے یہی سیکھا ہے کہ کسی کے ساتھ احسان کا معاملہ اس خاموشی کے ساتھ کیا جائے کہ اس نیکی کا کسی کو پتہ نہ چلے لیکن آج کے اس خودغرض دور میں یہ کہاوت بدل چکے ہے اور لوگ یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ نیکی کر اور گڑھے میں گر۔ایسا ہی کچھ گزشتہ روز پیش آیا جہاں لفٹ دینے کی نیکی کرنے والے کو ہی آگ لگادی گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح یہاں پرانے شہر کے بالا پور کے سلطان پور میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو نذر آتش کردیا۔ شبہ ہے کہ سابق ​​دشمنی اس حملے کا باعث بنی ہے۔ متاثرہ شخص کی شناخت28 سالہ  ہریش  کے نام سے کی گئی ہے ، جو جلیل گوڈا سے تعلق رکھنے والےخانگی  ملازم ہے ۔ حملہ آوروں نے صبح چار بجے کے قریب ایک ویران جگہ پراس پر  حملہ کیا۔

 پولیس کے مطابق  ایک نامعلوم شخص نے چندرائین گٹہ  کا رہائشی ہونے کا دعویٰ کیا تھا جب ایل بی نگر کے ایک تھیٹر میں فلم دیکھنے کے بعد ہریش سے لفٹ طلب کیا۔ ہریش نے اس شخص کو اپنی بائیک پر سوار کرلیا  جس کے بعد راستہ میں ایک سنسنان جگہ پر مشتبہ شخص نے  ہریش پر حملہ کرنے والے ایک گروپ کو بھی شامل کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے پہلے اس پر پٹرول چھڑکا اور وہاں سے فرار ہونے سے پہلے اسے آگ لگادی۔ صبح 6 بجے کے لگ بھگ مقامی رہائشیوں نے ہریش کو شدید جھلسی ہوئے حالات میں زمین پر پایا اور پولیس کواس کی اطلاع  دی ۔پولیس نے مقام واردات پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کیا  جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ بالاپورپولیس نے قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔