حیدرآباد۔ محکمہ جنگلات نے شمش آباد میں راجیو گاندھی بین الاقوامی ایرپورٹ (آر جی آئی اے) کے ارد گرد دو پھندے پنجرا لگا دیئے ہیں کیونکہ یہ اطلاع ملی ہے کہ چند ہفتے قبل سے ایرپورٹ کے احاطے کے قریب ایک چیتا نظرآرہا ہے ۔
چیتے کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے پرمحکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے موقع کا معائنہ کیا اور 10 کیمرہ ٹریپ لگائے۔ انہوں نے تیندوے کو پکڑنے کے لئے ٹریپ پنجروں کے علاوہ 10 اور کیمرا ٹریپ بھی لگائے۔
محکمہ نے پہلے ایرپورٹ کے عہدیداروں کی درخواست کے بعد کیمروں کا جال لگایا جس میں کہا گیا تھا کہ چیتا جنگلی سوروں کو مار رہا ہے۔ تاہم کیمروں میں سوروں کے نشانات کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ایرپورٹ کے عہدیداروں کی درخواست موصول ہونے کے بعد محکمہ نے مزید 10 کیمرے لگائے۔
جنگلاتی عہدیداروں نے قریبی کالونیوں میں رہنے والے لوگوں سے نہ گھبرانے کی درخواست کی کیونکہ متعدد احتیاطی تدابیر اختیارکی گئیں تاہم انہیں چوکنہ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور خاص کر غروب آفتاب کے بعد زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔