Tuesday, June 10, 2025
Homesliderاپنی بیٹی اور اپنی ریاست ،ترنمول کانگریس کا نیا نعرہ

اپنی بیٹی اور اپنی ریاست ،ترنمول کانگریس کا نیا نعرہ

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ۔  ترنمول کانگریس نے بی جے پی اور اس کے لیڈروں کو بیرونی افراد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال کی عوام کو اپنی بیٹی چاہیے کا نعرہ پیش کیا ہے ۔چیف منسٹر ممتابنرجی کی تصویر کے ساتھ کولکتہ شہراور دیگر علاقوں میں یہ ہورڈنگ لگایا گیا ہے ۔اس ہورڈنگ کا ترنمول کانگریس نے اپنے دفتر میں باضابطہ متعارف  کیا ہے ۔

ترنمول کے سکریٹری جنرل پارتھو چٹرجی نے کہا کہ ریاست کے عوام اپنی ہی بیٹی چاہتے ہیں جو گزشتہ کئی سال سے ان کے چیف منسٹر کی حیثیت سے ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہیں۔ وہ نہیں چاہتے کہ بیرونی افراد بنگال میں آکر بنگال میں امن و امان کو نقصان پہنچائیں ۔اس سے قبل ترنمول کانگریس نے بنگال گرو (بنگالی فخر )اوردیدی بولو کا نعرہ دے چکی ہے ۔اس مرتبہ ترنمول کانگریس نے بنگلہ اپنی بیٹی چاہیے کا نعرہ دیا ہے ۔

پارٹی کی اعلی قیادت نے ترنمول بھون میں اس نئے نعرہ کا افتتاح کیا۔پارٹی قیادت نے کارپوریٹ انداز میں اس نعرے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سبرتو بخشی ، کاکولی گھوش دستیدار ، ڈریک اوبرائن ، سبرتو مکھرجی موجود تھے ۔ ترنمول کانگریس نے اس نعرے کے ساتھ پورے شہر میں بینر لگائے ہیں ۔

بی جے پی نے بھی بنگال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اپنی پوری تیاری کرلی ہے ۔وزیرا عظم نریندر مودی ، امیت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سمیت متعدد بی جے پی قائدین  بنگا ل کا دورہ کررہے ہیں ۔ترنمول کانگریس نے بی جے پی  کی اس جارحانہ مہم کا مقابلہ کرنے  کے لئے ہی مقامی اور بیرونی  افراد کا نعرہ دیا ہے کہ ممتا بنرجی بنگال کی بیٹی ہیں ۔

ترنمو ل کانگریس کے سینئر لیڈر و ریاستی وزیر سبرتو مکھرجی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس چیف منسٹر   کا  کوئی چہرہ (قائد ) نہیں ہے ۔بی جے پی بیرونی  افراد کے نام پر انتخاب لڑرہی ہے ۔بنگال میں کوئی بھی لیڈرنہیں ہے جو چیف منسٹر  ممتا بنرجی کا مقابلہ کرسکے ۔جب کہ ترنمول کانگریس کے پاس ممتا بنرجی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ بنگال کے عوام ممتا بنرجی کو ہی منتخب کریں گے  ۔