حیدرآباد۔ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) حالیہ دنوں میں سرخیوں میں رہا ہے جس میں زیادہ تر خبریں منفی ہی رہی ہیں جس میں خود صدر کا ٹوئیٹ بھی قابل ذکر ہے جس میں انہوں نے حیدرآباد کی آئی پی ایل ٹیم میں حیدرآبادی کسی بھی کھلاڑی کی عدم شمولیت پر افسوس کا اظہار بھی کیا لیکن جمخانہ گراؤنڈ پر اظہر الدین کی نوجوان کھلاڑیوں کی ترتیب دینے کاویڈیو کافی مقبول ہورہا ہے۔
محمد اظہرالدین ٹسٹ کرکٹ کے سفید لباس میں نظر آئے ۔ ہندوستانی سابق کپتان جو اب حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر ہیں وہ انڈر 19 کھلاڑیوں کے ساتھ جم خانہ گراؤنڈ میں پریکٹس کرتے نظر آئے ۔ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے اظہرالدین نے کہا یہ ابتدائی شام ہے ۔ آئندہ ونونو مانکڈ ٹرافی کی تیاریوں کے حصے کے طور پر حیدرآباد سے آنے والی کچھ اچھے 19 ٹیلنٹ کے ساتھ جمخانہ میں نیٹ سیشنز کو میں سب سے زیادہ پسند کرتا ہوں۔ نیٹ سیشن کے بعد میں نے لڑکوں کے ساتھ بات چیت کی تاکہ کھیل کی اہمیت کو واضح کیا جاسکے۔
اظہرالدین نے ایک تصویر شائع کی جس میں وہ پیڈ پہنے ہوئے کھلاڑیوں سے بات چیت کی جارہی ہے۔ حالیہ دنوں میں حیدرآباد کی ٹیم کے انتخاب کی وجہ سے تنازعہ کھڑا ہوا ہے۔ طویل التواء ایپکس کونسل کا اجلاس منگل کی سہ پہر کو منعقد کیا جارہا ہے اور جس میں وہ انڈر 19 سلیکٹرز سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے جس میں گذشتہ سیزن کے پینل کے ساتھ جاری رہنا ہے یا پانچ نئے سلیکٹرز کو نامزد کرنا بھی شامل ہے ۔
اس تنازعہ کا آغاز اس وقت ہوا جب سنیئر ٹیم کا انتخاب وجے ہزارے ونڈے ٹورنمنٹ کے لئے کیا گیا جس میں صرف دو سلیکٹرز اروند شیٹی اور انور احمد تھے۔ اس کے بعد تنازعہ پیدا ہوا کہ مستحق کھلاڑیوں کو نظرانداز کیا گیا جس کے نتیجے میں جم خانہ گراؤنڈ میں احتجاج ہوا بھی ہوا تھا ۔