Sunday, June 8, 2025
Homesliderثانیہ مرزا کی میدان میں کامیاب واپسی

ثانیہ مرزا کی میدان میں کامیاب واپسی

- Advertisement -
- Advertisement -

دوحہ : ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا  نے تقریباً ایک سال بعد ڈبلیو ٹی اے مقابلوں میں کامیاب واپسی کی ہے جیسا کہ قطر ٹوٹل اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی کیلئے ثانیہ مرزا اور ان کی سلوانیہ کی ساتھی کھلاڑی اینڈریجا کلے پاک نے یوکرین کی نادیہ کیچینکو اور لیڈ مائیلا کیچینکو کو شکست دی۔ سخت مقابلہ کے باوجود ثانیہ جوڑی نے یہ مقابلہ 6-4,6-7(5),10-5 سے اپنے نام کیا۔

گذشتہ 12 مہینوں کے بعد ثانیہ مرزا کا یہ پہلا مقابلہ ہے اور اس نے اتفاق سے انہوں نے اپنا آخری مقابلہ فبروری 2020ءمیں کھیلا تھا جس کے بعد کورونا کی وجہ سے ساری دنیا میں ٹینس کے علاوہ دیگر تمام مقابلے بھی منسوخ کردیئے گئے تھے۔ خود ثانیہ مرزا بھی جنوری میں کوروناوائرس سے صحتیاب ہوئی ہے۔ ثانیہ مرزا نے گذشتہ برس جنوری میں اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد ناڈیہ کے ساتھ جوڑی بناتے ہوئے ہوبارٹ اوپن کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔ آج کے مقابلہ میں ثانیہ جوڑی نے ابتدائی سیٹ میں ہی حریف جوڑی کی سرویس توڑتے ہوئے 0-3 کی سبقت بنالی تھی لیکن دوسرے سیٹ میں حریف جوڑی نے سخت مقابلہ کے بعد کامیابی حاصل کی۔ فیصلہ کن سیٹ میں ایک موقع پر دونوں ہی ٹیموں نے 4-4 کا مساوی موقف اختیار کرلیا تھا لیکن قریبی لمحات میں ثانیہ جوڑی نے اہم نشانات حاصل کئے۔

یادر ہے  کہ ثانیہ مرزا رواں برس جنوری میں کورونا سے متاثر ہوئی تھی لیکن انہوں نے صحت یابی تک اس خبر کو پوشیدہ رکھا اور صحت یابی کے بعد انہوں نے عوام کو کورونا سے خوف کرنے کے برعکس ذہنی اور جسمانی طور پر خود کو صحت مند رکھنے کےمفید مشورے دئے۔

رواں ٹورنمنٹ میں کامیابی نے ثانیہ مرزا کے حوصلوں کو بلند کردیا ہے جنہوں نےپہلے ہی ٹوکیو اولمپکس میں بہتر مظاہروں اور ملک کےلئے میڈل حاصل کرنے کے اپنے مقصد کو ظاہر کردیا ہے اور کہا کہ انہوں نے ٹوکیو اولمپکس پر اپنی توجہ مرکوز کرلی ہے۔