چینائی ۔ تمل ناڈو میں انتخابی بخار ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے جب نامزدگیوں کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے جہاں امیدوار اپنے نامزدگی کے کاغذات انتخابی قواعد کے مطابق داخل کر رہے ہیں ، جن میں گولڈ مین ہری نادر سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ گولڈ مین ہری نادر سیاسی مقبولیت یا کسی اور وجہ سے توجہ اپنی جانب مبذول نہیں کروا رہا بلکہ اپنے جسم پر 5 کلو سونے کے زیورات پہن کر پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچنے پر یہ امیدوار سب کےلئے موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔
اس نے اپنے پورے جسم پر زیورات کوسجادئے ہیں ۔ مقامی افراد حیرت زدہ سنہری زیورات کو دیکھ رہے ہیں جو ہری نادر نے آزاد امیدوار کے طور پر الانگلام اسمبلی حلقہ کے لئے اپنے پرچہ نامزدگی جمع کروانے کے دوران پہنا تھا۔ 5 کلو گرام سونے کے زیورات نے عوام میں اسے توجہ کا مرکز بنا دیاہے جن میں سے کچھ ایک رسی کی طرح موٹے اور سنہری رسی کے مترادف ہے جس میں بھاری لاکیٹ ہے جس میں نام کا ایک حصہ دکھائی دیتا ہے۔
یاد رہے کہ نادر پرچہ نامزدگی جمع کروائے ہیں اور جب وہ 5 کلو کے زیورات پہن کر پرچہ نامزدگ کےلئے پہنچا تو نہ صرف مقامی افراد بلکہ پریذائڈنگ آفیسر اور اس کے دفتر میں موجود عملہ بھی حیرت زدہ تھا ۔اس نے موٹی زنجیریں اور لاکٹیں پہنی تھیں اور اپنے بازو کے ایک حصے کو سنہری زیورات سے ڈھانپ دیا تھا اور اپنے کاغذات کسی خاندان کے شاہی رکن کی طرح پریذائڈنگ افسران کے سامنے پیش کیے ۔
سفید پوش لباس پہنے ہوئے اس کے اوپر بھاری زیورات اور آزاد لہراتے ہوئے بال ، نادر نے لوگوں کو کچھ شاہی کردار کی یاد دلادی۔ حلف نامے میں جو اس نے اپنے کاغذات نامزدگی سے منسلک کیے ہیں ، اس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے کم از کم 11.2 کلو سونے کے زیورات اپنے پاس رکھے ہیں۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔