Monday, June 9, 2025
Homesliderسچن بھی  کورونا سے متاثر، جلد صحت یابی کےلئے پرعزم

سچن بھی  کورونا سے متاثر، جلد صحت یابی کےلئے پرعزم

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم کرکٹر سچن تندولکر کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا پائے گئے ہیں۔حالیہ دنوں میں کورونا سے متاثر ہونے والے بڑے ناموں میں سچن کا نام بھی شامل ہوگیا ہے ۔ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے نام کرکٹ کے ریکارڈز رکھنے والے سچن نے حال ہی میں رائے پور میں روڈ سیفٹی کرکٹ ورلڈ سیریز کھیل کر گھر واپس لوٹے اور مکان آنے کے بعد اپنا کورونا ٹسٹ کروایا اور ہفتے کے روزان کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔

 سچن تندولکر نے آج ٹویٹ کیا کہ میں آج معمولی علامات ظاہر ہونے کے بعد کورونا وائرس سے متاثر پایاگیا ہوں اور فی الحال قرنطینہ میں ہوں۔ میں نے کورونا ٹسٹ کروایا اور ڈاکٹروں کے ذریعہ بتائی جانے والی تمام احتیاطی تدابیر اختیارکررہا ہوں تاکہ نا صرف میں صحتیاب ہوسکوں بلکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤکو بھی روکا جا سکے ۔ گھر کے دوسرے ارکان کا بھی معائنہ کیا گیا تھا لیکن ان تمام کی رپورٹس منفی آئ ہیں ۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ میں ان تمام طبی عملہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو پورے ملک میں میری اوردوسروں کی مدد کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ رائے پور میں سابق کھلاڑیوں کے درمیان ورلڈ سیریز کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا جس میں ہندوستانی ٹیم کے علاوہ سری لنکا ، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز ، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیم نے بھی شرکت کی تھی ۔ اس سیریز میں ہندوستانی ٹیم کی یوراج سنگھ ،  وریندر سہواگ ، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان  اور آشیش نہرا نے نمائندگی کی تھی جبکہ دیگر ٹیموں میں برائن لار، سنت جے سوریا، کلو وتھرنا، مرلی تھرن، جانٹی رہوڈز، ہرشل گبس اور کیون پیٹرسن قابل ذکر کھلاڑی تھے۔قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کورونا وائرس کی صورتحال بہت خراب ہے ، جہاں سچن کی رہائش گاہ بھی ہے ۔ گزشتہ روز ممبئی میں کورونا وائرس کے5513 نئے متاثرین سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 385628 ہوگئی ہے ۔