Wednesday, April 23, 2025
Homesliderحیدرآبادی بیٹسمینوں کو سنگلز اورڈبلز پر توجہ دینے لکشمن کا مشورہ

حیدرآبادی بیٹسمینوں کو سنگلز اورڈبلز پر توجہ دینے لکشمن کا مشورہ

- Advertisement -
- Advertisement -

چینائی ۔ سن رائزرس حیدرآباد کے مینٹر وی وی ایس لکشمن نے کہا ہے کہ ان کے بیٹسمین اسٹرائک کو تبدیل کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں اور صرف چوکوں اور چھکوں پر توجہ دے رہے ہیں جیسا کہ ممبئی کے خلاف یہاں چیپک کی سست وکٹ پر ٹیم کو شکست برداشت کرنی پڑی۔ 151 رنز کے مطلوبہ نشانہ کے تعاقب میں حیدرآبادی ٹیم 19.4 اوورس میں 137 رنز ہی اسکور کر پائی اور اس مقابلے کے درمیانی اوورس میں حیدرآبادی بیٹسمینس کو رنز بنانے کے لئے جدوجہد کرتا ہوا دیکھا گیا ہے۔ لکشمن نے اس شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی وکٹ پر جہاں گیند کی لائن میں آکر چوکے اور چھکے مارنا آسان نہیں ہوتا وہاں سنگلز اور ڈبلز لینا کافی اہمیت کا حامل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی ضروری ہے کہ ڈاٹ بالز کی تعداد کو کم کیا جائے اور اسٹرائک کو روٹیٹ کیا جاتا رہے۔

 لکشمن کے بموجب مقابلے کے دوسرے مرحلہ میں گیند پرانی ہو جاتی ہے اور اس کے خلاف جارحانہ کھیل چیلنج ہو جاتا ہے۔ لکشمن نے اس پر توجہ دلوائی کہ ٹیم کو پاور پلے کی پابندیوں کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ لکشمن نے کہا کہ جیسا کہ آپ نے دیکھا جانی بیرسٹو اور ڈیویڈ وارنر نے پاور پلے کا کس طرح استعمال کیا اور یہ اہمیت کا حامل تھا۔ ٹیم کو ایک بہتر شروعات ملنے کے باوجود مڈل آرڈر میں بہتر مظاہرہ نہ ہونے کی وجہ سے مطلوبہ نشانہ حاصل نہیں کیا جاسکا۔ جدوجہد کررہے منیش پانڈے کو بیٹنگ آرڈر میں نیچے بھیجنے کے ضمن میں کئے گئے سوال کا لکشمن نے راست جواب نہیں دیا۔ لکشمن نے کہا کہ آئندہ مقابلہ سے قبل ہمیں چند دن کا وقفہ ملا ہے اور ہم اس دوران ہماری حکمت عملی کو بہتر کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ نٹراجن کے زخمی ہونے کے بعد خلیل احمد کو موقع دیا گیا تھا اور ان کے مظاہروں سے لکشمن مطمئن نظر آئے۔