Monday, June 9, 2025
Homesliderکرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ورما ملازمت کی تلاش میں سات سال...

کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ورما ملازمت کی تلاش میں سات سال سے سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ۔ ہندوستان کا کئی مرتبہ نام روشن کرنے والے معذورکرکٹر اور ٹیم کے نائب کپتان لوو ورما سات سال سے ملازمت کی تلاش میں سرکاری دفاترکے چکر کاٹ رہے ہیں۔ ہندوستان کی دیویانگ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان نے اپنی تکلیف کو ایک خط کے ذریعہ شائقین سے شیئر کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ دیویانگ کرکٹ کی کوئی اہمیت نہیں بلکہ معذور افراد کو ترجیح دینے والی حکومت کے نمائندوں میں اس طبقے کے تئیں بے حسی نظر آتی ہے ۔

ورما نے لکھا میں پچھلے سات سال سے روزگار کے لئے دوڑ رہا ہوں۔ میرا خواب تھا کہ میں اپنے ملک کے لئے کھیلوں ، میں نے عظیم کرکٹ کھلاڑی سچن تندولکر کو دیکھ کر کرکٹ سیکھی۔ دیویانگ کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا (نیتی آیوگ) کے ذریعہ آٹھ بین الاقوامی دیویانگ کرکٹ مقابلوں میں حصہ لیا ہے اور میں ہندوستانی ٹیم کا نائب کپتان بھی ہوں۔2015 میں دیویانگ ایشیا کپ اور اپریل میں دبئی کے شارجہ میں اختتام ڈی پی ایل میں مین آف دی میچ منتخب کیا گیا تھا۔سونبھدرا کے علاقے انپرہ کے رہنے والے ورما نے کہا انہوں نے نیپال کے خلاف 2019 میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے ٹیم کو131 رنز سے جیت دلائی تھی۔

 میں نے خواب دیکھا تھا کہ میں اپنی پوری زندگی کرکٹ کے کھیل کے لئے وقف کروں گا۔ جب ملک کے لئے کھیلتا تھا تو یہ محسوس ہوتا تھا کہ حکومت یا کمپنی ملازمت دے گی لیکن آج تک ایسا نہیں ہوسکا۔ 13 فروری 2015 کو ہم ایشیاءکپ چمپئن بنے ۔ یہ سمجھاگیا تھا کہ31 مارچ 2015 کو اس وقت کے چیف منسٹر اکھلیش یادو انپارہ کالونی کے سی آئی ایس ایف گراؤنڈ میں تھے ۔ جب یہ معلوم ہوا کہ وہ آرہے ہیں تو ، بڑی امیدیں وابستہ تھیں کہ میں اپنی بات رکھ سکوں گا لیکن بدقسمتی سے کسی نے پوچھا تک نہیں اور کچھ لوگوں نے یہ کہہ کر مذاق اڑایا کہ ایشیاءچمپیئن کو کم ازکم ایک سائیکل ہی دے دیتے ۔

کھلاڑی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے دیویانگ لفظ دیا جس کا مطلب ہوتا ہے کہ دیویا شکتی اس سماج کے خاص افراد، جب ہم اس سماج کے خاص افراد ہیں تو اس سماج میں ایسا رویہ کیوں، اگر دیویانگ کرکٹ کھلاڑی اپنے حق کے لئے بولیں تو کہا جاتا ہے ملک کے لئے کھیلتے ہو یا پیسوں کے لئے ۔