ممبئی ۔ ہندوستانی سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے اپنی اہلیہ صفا بیگ کی چہرے پر ماسک لگی تصویر پر تنقید اور نفرت انگیز ٹویٹس کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔ اپنے بیٹے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تصویر میں عرفان کی اہلیہ صفا نے اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانگ دیا ہے جس کی وجہ سے یہ تنقید ہوئی تھی کہ عرفان اہلیہ کو اپنا چہرہ ظاہر کرنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔ اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے 36 سالہ سابق آل راؤنڈر نے واضح کیا کہ یہ اس کی بیوی کا فیصلہ ہے کہ وہ اپنے چہرے کا پردہ کرے اور میں اس کا ساتھی ہوں اس کا آقا نہیں ہوں۔
عرفان نے اسی تصویر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ،یہ تصویر میری ملکہ نے میرے بیٹے کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی ہے۔ ہمیں بہت نفرت ہورہی ہے۔ میں بھی اسے یہاں پوسٹ کرتا ہوں۔ عرفان نے مزید لکھا کہ چہرے کا پردہ کرنا بیوی کا فیصلہ ہے اور میں اپنی بیوی کا ساتھی ہوں نہ کہ اس کا آقا ۔یادر ہے کہ عرفان اپنے بھائی یوسف پٹھان کے ساتھ ہندوستان میں کوویڈ19 کی دوسری لہر کے دوران غریبوں کو خوراک ، آکسیجن سلنڈر ، وینٹیلیٹر ، آکسیجن کونٹریٹرس وغیرہ کی مدد کررہے ہیں ۔ یہ کام بھائیوں کی پٹھان فاؤنڈیشن کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔
عرفان فلسطین جیسے معاملات پر بھی اپنی رائے پیش کرتے ہوئے ٹویٹر پر سرگرم رہے۔ انہوں نے اس معاملے پر بیرونی ممالک کرکٹرز کے کچھ ٹویٹس کو بھی ری ٹویٹ کیا۔ فلسطین پر ٹویٹ کرنے کے بعد بھی انہیں نفرت کا سامنا کرنا پڑا تھا اور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اس پر تنقید کی تھی جس کا جواب عرفان نے سخت الفاظ میں دیا تھا ۔
اس سے قبل عرفان روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز2021 کے بعدکورونا کا شکار ہوگئے تھے ۔ گھر سے الگ تھلگ ہونے کے دوران وہ صحت یابی کےلئے سخت محنت کی اور اس سے صحت یاب ہوئے۔عرفان نے مذکوہ ٹورنمنٹ میں سات مقابلے کھیلے ، سات وکٹیں لیں اور تین اننگز میں 126 رنز بنائے۔ انہوں نے ٹورنمنٹ کے فائنل میں سری لنکا لیجنڈز کے خلاف دو وکٹیں لینے اور ہندوستان لیجنڈز کو 14 رنز سے فاتح بنوانے میں اہم کردار ادا کیا۔