نئی دہلی۔ ملک میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس کے دو لاکھ سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں ،حالانکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں 2.83 لاکھ سے زائد مریض صحت مند ہوئے جس سے اس کی شرح بڑھ کر90.01 فیصد ہوگئی۔ دریں اثنا گزشتہ روز 18 لاکھ 85 ہزار 805 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک 20 کروڑ 26 لاکھ 95 ہزار 874 افراد کو کورونا کے ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔
صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 211298 نئے معاملات کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد دوکروڑ73 لاکھ 69 ہزار 093 ہوگئی ۔ اسی عرصے کے دوران دو لاکھ 83 ہزار135 مریضوں کے صحت مند ہونے سے شفایاب مریضوں کی مجموعی دوکروڑ 46 لاکھ 33 ہزار951 ہوگئی ہے ۔ فعال مریضوں کی تعداد 75684 سے گھٹ کر24 لاکھ 19 ہزار907 رہ گئی۔ اسی عرصے کے دوران 3847 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 315235 ہوگئی ہے ۔ملک میں فعال مریضوں کی شرح گھٹ کر 8.84 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.15 فیصد ہے ۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرمیں فعال مریضوں کی تعداد 695 سے بڑھکر مجموعی تعداد 317733 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں 23065 مزید مریضوں کی شفایابی سے صحت مریضوں کی مجموعی تعداد 5241833 ہوگئی جبکہ 992 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 91341 ہوگئی ہے ۔
ملک کی جنوبی ریاست کیرالہ میں فعال مریضوں کی تعداد 6878 کی کمی سے 248910 رہ گئی ہے اور 35525 مریضوں کی شفایابی کے بعد کوروناوائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 2167596 جبکہ151 مزید مریضوں کی اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تعداد7882 ہوگئی ہے ۔
ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں 14457 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 499945 رہ گئی ہے ۔ وہیں ریاست میں مزید530 مریضوں کی اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 26929 جبکہ ریاست میں اب تک 2062910 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
ملک دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں میں2591 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 19148 رہ گئی ہے ۔ اس جان لیوا وبا سے مزید 130افراد ہلاک ہوئے جس سے دہلی میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 23695 ہوگئی ہے ۔ دہلی میں اب تک 1378634 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے ۔
ہندوستان میں کورونا وائرس سے تقریبا 3 لاکھ افراد صحت یاب
- Advertisement -
- Advertisement -