Monday, June 9, 2025
Homesliderجنوب مغربی مانسون کی آمد

جنوب مغربی مانسون کی آمد

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اعلان کیا ہے کہ جنوب مغربی مانسون نے ملک کی جنوبی ریاست کیرالہ میں دستک دے دی ہے ۔آئی ایم ڈی نے ٹویٹ کیا جنوب مغربی مانسون نے 3 جون کو کیرالہ کے جنوبی حصوں میں دستک دے دی ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ عام طور پر مانسون کیرالہ میں یکم جون کو دستک دیتا ہے ۔ آئی ایم ڈی کے اندازے کے مطابق اس سال مانسون عام رہے گا ، جس میں طویل مدت کے دوران اوسطا 101 فیصد بارش ہوگی ہے ۔

وزارت ارتھ سائنس اور آئی ایم ڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مانسون کی شمالی حد10 ڈاگری شمالی عرض البلد / 60 ڈگری مشرقی طول البلد ، 10 ڈگری شمالی عرض البلد ، 70 ڈگری مشرقی طول البلد کوچی اور پلیم کوٹئی سے ہوکر گزرے گا اور ڈگری شمالی عرض البلد ،80 ڈگری مشرقی طول البلد ، 12 ڈگری شمال،85 ڈگری مشرق ،14 ڈگری شمال 90 ڈگری مشرق اور 17 ڈگری شمال اور 94 ڈگری مشرق ہے ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگلے دو دن کے دوران جنوب مغربی مانسون کا جنوبی بحیرہ عرب کے باقی حصوں ، وسطی بحیرہ عرب کے کچھ حصوں ، کیرالہ اور لکشد یپ کے کچھ حصوں ، تمل ناڈو اور لکشدیپ کے کچھ اور حصوں ، ساحلی اور جنوبی داخلی کرناٹک کے کچھ حصوں ، رائل سیما اور جنوبی اور وسطی خلیج بنگال کے کچھ مزید حصوں کی طرف بڑھنے کا امکان ہے ۔

کیرالہ میں مانسون کے آغاز کے بعد سے گزشتہ دو دنوں میں بارش کی نگرانی کرنے والے14 اسٹیشنوں میں سے 60 فیصد سے زیادہ گذشتہ دو دونوں میں 2.5 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش کی اطلاع دی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی پچھلے دو دنوں کے دوران کیرالہ میں بھی کچھ مقامات پر بارش ہوئی ہے ۔اس کے علاوہ نچلی سطح پر 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور سیٹیلائٹ کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق ساحل پر 15-20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔