Wednesday, April 23, 2025
Homesliderکورونا ٹیکہ کے متعلق شک و شبہات کو دورکرنے کی ضرورت

کورونا ٹیکہ کے متعلق شک و شبہات کو دورکرنے کی ضرورت

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد۔ تلنگانہ کے محکمہ صحت کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سرینواس راو نے ریاست کے عوام سے خواہش کی کہ وہ کورونا کے ٹیکے لیں اور اس تعلق سے کسی بھی قسم کے خدشات اور ذہنی تحفظات کا شکار نہ ہوں۔ شہر حیدرآباد کے ہائی ٹیکس میں بڑے پیمانہ پر کوویڈ ٹیکہ اندازی کے پروگرام کے موقع پرانہوں نے کہا کہ ذہنی تحفظات کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔

ٹیکے لینے والے 90 فیصد عوام میں کوئی ری ایکشنس (ذیلی اثرات) نہیں ہوتے تاہم بعض افراد ٹیکے لینے کے بعد بخار سے متاثر ہوتے ہیں۔ایسے افراد اپنے شخصی معالج سے ملاقات کرتے ہوئے علاج کروائیں۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ ٹیکے لینے والے بھی لازمی طورپر ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے جیسے کوویڈ کے اصولوں پر عمل کریں۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے تمام افرادکا احاطہ کرنے کیلئے ریاستی حکومت نے خانگی دواخانوں کو بھی یہ موقع دیاہے ۔اس پروگرام پر عوام کی جانب سے کافی بہتر ردعمل حاصل ہورہا ہے ۔رجسٹریشن کرنے والے افراد مختص کردہ اوقات کے مطابق آکر ٹیکے حاصل کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں ڈائرکٹر صحت عامہ تلنگانہ ڈاکٹرسرینواس نے واضح کیا کہ ریاست کے تمام افراد کا کوویڈ ٹیکہ اندازی کے سلسلہ میں احاطہ کے لئے خانگی دواخانوں کو حکومت نے اجازت دی ہے ۔ریاست کے لئے 6کروڑ ٹیکوں کی ضرورت ہے ۔مرکز کی طرف سے اب تک ریاست کو صرف 70 لاکھ ٹیکے فراہم کئے گئے ۔آج 50 ہزارافرادکو ٹیکے دیئے جارہے ہیں۔دوسرے ڈوز والوں کے لئے 35لاکھ ڈوز کافی ہوجائیں گے ۔انہوں نے حیدرآباد کے ہائی ٹیکس میں کوویڈ کی بڑے پیمانہ پر ٹیکہ اندازی کے پروگرام کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہ حیثیت مجموعی پہلے اور دوسرے ڈوز کو ملاکر 55لاکھ ڈوز ریاست کیلئے درکار ہوں گے ۔مرکزی حکومت نے کمپنیوں کے ذریعہ 25فیصد ٹیکے خانگی دواخانوں کو دیئے تاہم ریاستی حکومت تلنگانہ کے لئے زائد ٹیکے حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے کیونکہ ان ٹیکوں کی تیاری حیدرآباد میں ہی ہورہی ہے۔