Monday, June 9, 2025
Homesliderکورونا کے یومیہ معاملات میں کمی کا سلسلہ جاری

کورونا کے یومیہ معاملات میں کمی کا سلسلہ جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستان میں جان لیواکورونا وائرس کے یومیہ نئے مریضوں میں مسلسل کمی کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80834 نئے معاملات رپورٹ ہوئے ، حالانکہ اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں جزوی اضافہ ہوا ہے جس سے اس کی شرح 1.26 ہوگئی ہے ۔گزشتہ روز34 لاکھ 84 ہزار 239 افراد کوکوروناوائرس کے ٹیکے لگائے گئے جس سے ملک میں اب تک 25 کروڑ 31 لاکھ 95 ہزار 48 افراد کو ٹیکے لگائے چکے ہیں۔

اس وبا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے صحت یابی کی شرح 95.26 فیصد ہوگئی ہے جبکہ فعال مریضوںکی شرح گھٹ کر3.49 فیصد رہ گئی ہے ۔

 صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80834 نئے معاملات کی رپورٹ کے ساتھ متاثر ین کی تعداد بڑھ کر دوکروڑ94 لاکھ 39 ہزار989 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 32 ہزار62 مریض صحت مند ہوئے جس میں اب تک دوکروڑ80 لاکھ 43 ہزار446 افراد ملک میں اس جان لیوا وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال معاملات54 ہزار531 سے10 لاکھ 26 ہزار 159رہ گئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں3303 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 70 ہزار 384 ہوگئی۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات6179 سے گھٹ کر158450 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں14910 مزید مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد 5631767 ہوگئی ہے۔

جنوبی ہند کی ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں4511 کمی ہوئی ہے اور اب یہ تعداد 129911 رہ گئی ہے اور 18172 مریضوں کی شفایابی سے جان لیوا کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر2575769 ہوگئی ہے ، جبکہ 173 اموات کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی 10804 ہوچکی ہے ۔