Monday, June 9, 2025
Homesliderاولمپک کےلئے ہاکی ٹیم کا اعلان،10 نئے کھلاڑی شامل

اولمپک کےلئے ہاکی ٹیم کا اعلان،10 نئے کھلاڑی شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو۔ ہاکی انڈیا نے ٹوکیو اولمپکس کے لئے 16 رکنی ہندوستانی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں دس کھلاڑی اپنا اولمپک ڈیبیوکریں گے ۔ہاکی انڈیا نے ٹیم کا اعلان کیا جس میں کئی تجربہ کار اور عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دس ایسے کھلاڑی ہیں جو اولمپک کے اپنے کرئر کا آغازکریںگے ۔

بنگلور میں ہندوستانی کھیل اتھارٹی (ایس اے آئی) سنٹرزمیں چل رہے قومی کیمپ میں ٹیم کو نئے طریقہ سے گہری تربیت کروائی ہے ۔ٹیم میں تجربہ کار گول کیپر پی آر شریجیش اور مڈفیلڈر من پریت سنگھ کو ان کے تیسرے مدت کار کے لئے پھر سے منتخب کیا گیا ہے ۔ ان کے علاوہ دیگر اولمپک کھلاڑی ہرمن پریت سنگھ، روپندر پال سنگھ ، سریندرکمار اور مندیپ سنگھ کے ساتھ ٹیم میں کافی تجربہ موجود ہے ۔ گھٹنے کی سنگین چوٹ کی وجہ سے2016 اولمپک سے باہر رہنے کے بعد، بریندر لاکڑا کو ٹوکیو 2020 کے لئے ٹیم کا حصہ بننے کا شاندار موقع ملا ہے ۔

اس کے علاوہ ٹیم میں امت روہی داس، ہاردک سنگھ، وویک ساگر پرساد، نیلانت شرما، سمت اور نئے اور نوجوان فارورڈ شمشیر سنگھ ، دلپریت سنگھ، گرجنت سنگھ اور للت کمار اپادھیائے شامل ہیں۔ اولپمک کی تیاری کے حصے کے طور پر مرد ٹیم نے اس سال یوروپ اور ارجنٹینا کا دورہ بھی کیا تھا۔ جرمنی ، برطانیہ اور موجودہ اولمپک چمپئن ارجنٹینا جیسی ٹیموں کے خلاف دورے پر اچھی کارکردگی کے بعد دنیا کی چار نمبر کی ٹیم ٹوکیو اولمپک کے لئے تیار ہے ۔ ہندوستانی ٹیم کو ایف آئی ایچ پرولیگ جیسی اعلی مقابلے میں واپسی کا بھی موقع ملا جہاں اس نے دونوں میچوں میں ارجنٹینا کو شکست دے کر اولپمک کے لئے خود کو تیار کیا ہے ۔

جولائی 23 سے 5 اگست تک ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک کھیلوں 2020 کے لئے ہندوستانی مرد ٹیم کو پول اے میں موجودہ اولمپک چمپئن ارجنٹینا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اسپین اور میزبان جاپان کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔ یہ ٹورنمنٹ ٹوکیو میں ہوگا۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے :گول کیپرس : پی آرشری جیش۔ڈفینڈرس: ہرمن پریت سنگھ، رپندر پال سنگھ ، سریندر کمار، امت روہی داس، بریندر لاکڑا۔مڈفیلڈر : ہاردک سنگھ، من پریت سنگھ، وویک ساگر پرساد، نیل کانت شرما، سمت ۔ فارورڈس : شمشیر سنگھ، دلپریت سنگھ، گرجیت سنگھ ، للت کمار اپادھیائے ، من دیپ سنگھ۔